ویب ڈیسک ۔۔ وزیرمملکت برائےآئی ٹی شزافاطمہ کہتی ہیں دنیابھرمیں حکومتیں سائبرسیکیورٹی کیلئےفائروال انسٹال کرتی ہیں ۔ پاکستان میں ایساہوناکوئی انہونی بات نہیں ۔
نجی ٹی وی چینل سےبات کرتےہوئےشزافاطمہ نےکہاانٹرنیٹ کی رفتارکم ہونےسےمتعلق متعلقہ کمپنیوں سےرپورٹ طلب کی ہے۔انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے ڈیٹا مانگاہے، پی ٹی اے سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نےکہافائر وال سے پہلے ویب مینجمنٹ سسٹم تھا،اب حکومت سسٹم کو اپڈیٹ کر رہی ہے۔
فائروال سائبرحملوں سےبچنےکیلئےلگائی جاتی ہے،جلدبتائیں کہ اب تک کتنےسائبرحملےہوچکے۔
ان کا یہ بھی کہناتھاکہ گزشتہ دو ہفتوں میں ڈیٹا ٹریفک پر کیا فرق پڑا ہے؟رپورٹ آنےپردیکھیں گے۔کیا ڈیٹا کا استعمال زیادہ ہوا ہے یا کوئی اور وجہ ہے،اسےبھی دیکھاجائےگا۔