مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستانی ڈراموں سےشہرت حاصل کرنےوالی اداکارہ کومل عزیزخان آج کل ڈراموں سےغائب ہیں لیکن کبھی کبھارکسی نہ کسی پوڈکاسٹ کےذریعےمداحوں سےان کی ملاقات ہوجاتی ہے۔
کومل عزیزڈراموں سےکچھ دیرکیلئےآف لیکراپنی توجہ کاروبارسیٹ کرنےپرلگارہی ہیں ۔ ان کےاپنےملازمین سےمبینہ برےسلوک کی خبریں سامنےآتی رہی ہیں ، اس وجہ سےوہ بہت سےتنازعات میں بھی گھری رہی ہیں ۔ اس سب کےباوجودوہ اپنےکام پرتوجہ دےرہی ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نےایک پوڈکاسٹ میں مختلف موضوعات پرکھل کراپنےخیالات کااظہارکیا۔ بقول کومل ، پاکستان میں ان جیسی خواتین بہت کم پائی جاتی ہیں۔
کومل نےاپنےانٹرویومیں بتایاکہ وہ ایک غیرملکی یونیورسٹی سےفارغ التحصیل ہیں اوران تمام پاکستانیوں سےبہترہیں جوعام سی یونیورسٹیوں میں پڑھتےہیں اورپھربےروزگارپھرتےہیں ۔ کومل کاکہناتھاکہ وہ خواتین کو بااختیار بنانے اور ملک کا نظام بدلنے کے لیےپاکستان آئیں لیکن کس طرح لوگوں نے ان کے خلاف گندی مہم چلائی لیکن اس سب کےباوجودوہ اپنے مقصدکیلئےکام کرتی رہیں گی۔
انہوں نے یہ بھی کہاکسی کوکاروبارکرناسکھایانہیں جاسکتا،یہ پیدائشی ہوتاہے۔ انہوں نے اپنی مثال دی وہ کبھی کسی کے ماتحت کام نہیں کر سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ کہتے ہیں فنڈزکےبغیرکاروبار نہیں کر سکتے لیکن یہ سب بہانے ہیں۔ کومل نے کہا کہ انہوں نے نے یہ سب اپنےبل بوتےپرکیاہے۔
کومل نےکہاکہ پاکستانیوں کی اکثریت درمیانےدرجےکی ذہانت کی حامل ہے،وہ نہ تو کام کرنا چاہتے ہیں اور نہ ہی ان میں آگےبڑھنےکی لگن ہے۔
سوشل میڈیاپرصارفین نےکومل عزیزکےخودپسندی پرمبنی بیانات پرسخت ناپسندیدگی کااظہارکیاہے۔ ایک صارف نےلکھاکہ پوڈکاسٹ والوں کاشکریہ جنہوں نےکومل عزیزکےبارےمیں ہمارےخیالات کودرست ثابت کردیا۔ ایک اورصارف نےلکھاکہ اپنےمنہ میاں مٹھوبننااچھی بات نہیں ۔