مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ عوام کی سہولت کیلئےپاسپورٹ سےمتعلق رولزمیں بڑی تبدیلی کافیصلہ ۔ وفاقی کابینہ سےمنظوری کےبعدشہری ملک کےکسی بھی شہرسےاپناپاسپورٹ بنواسکیں گے۔
الیکٹرانک میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالی خبرکےمطابق پاسپورٹ رولز میں ترمیم کےبعد کسی بھی نیشنل بینک میں پاسپورٹ کی تمام کیٹیگریزکی فیس جمع کرائی جاسکےگی۔
رولز میں ترمیم کی سمری وزارت داخلہ نے کابینہ کو ارسال کردی اوروہاں سےمنظوری کاپروانہ ملتےہی شناختی کارڈ کی طرز پر پاسپورٹ بھی بنایاجاسکے گا۔
اس اعلان کےساتھ ہی وزارت داخلہ نےخبردارکیاہےکہ سوشل میڈیاپرطلباکواکسانےوالوں کےشناختی کارڈاورپاسپورٹ منسوخ کردئیےجائیں گے۔ ایساکرنےوالوں کےخلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی ۔ ان کےنام شیڈول فورمیں شامل کیےجائیں گے،نقل و حرکت پر پابندی ہوگی ۔ اس کےعلاوہ ایسے لوگوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ بھی جاری نہیں جائے گا۔
یادرہےچندروزپہلےیہ خبرآئی تھی کہ حکومت نےپاسپورٹ کےاجرامیں تاخیرکانوٹس لیتےہوئےبیس لیمی نیٹراوربیس جدیدپرنٹرزخریدلئےہیں تاکہ شہریوں کوپاسپورٹ جلدازجلدجاری کئےجاسکیں ۔