ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم شہبازشریف نےیوم آزادی پرقوم کوبجلی کی قیمتوں میں جلدکمی کی خوشخبری سنادی ۔
اسلام آبادمیں جشن آزادی کی مرکزی تقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم نےوطن عزیزکیلئےجانیں قربان کرنےوالوں کوخراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نےکہابجلی کی قیمتوں میں کمی سےمتعلق قوم کوجلدخوشخبری ملےگی اوروہ اپنی حکومت کاپانچ سالہ معاشی پلان پیش کریں گے۔
وزیراعظم نےکہاوہ جانتےہیں بجلی کی قیمتوں کوکم کئےبغیرملک کی معیشت اورزراعت ترقی نہیں کرسکتی ۔ خون کےآخری قطرےتک بجلی کےبلوں میں کمی کیلئےجان لڑادوں گا۔
شہبازشریف نےاعتراف کیاکہ مہنگائی اوربجلی کےبلوں سے عوام پریشان ہیں لیکن عوام اورملک کواس حال تک پہنچانےوالی وجوہات کابھی ہمیں پتاچلاناہے۔ انہوں نےذمہ داروں کااحتساب کرکےمستقبل کی منصوبہ بندی پرزوردیا۔