Home / افغانستان سےامریکی انخلامکمل ۔ طالبان کامکمل فتح کااعلان

افغانستان سےامریکی انخلامکمل ۔ طالبان کامکمل فتح کااعلان

US withdrawal complete from Afghanistan

کابل: (ویب ڈیسک) قسمت کےکھیل بھی عجیب ہیں ۔ آج سے20سال پہلےامریکا نےجن "دہشت گردوں”کونشانہ بنانےکیلئےافغانستان پرحملہ کیا،آج 31اگست کی رات کےاندھیرےمیں انہی "طالبان دہشتگردوں”کی بندوقوں کےسائےمیں اسےاپنےلاولشکرسمیت افغانستان چھوڑناپڑا۔

یوں 31اگست کوطالبان کی دی گئی ڈیڈلائن کےمطابق افغانستان میں موجودتمام غیرملکی افواج کاانخلامکمل ہوگیا۔ آخری امریکی فوجی طیارےکےکابل ائرپورٹ سےاٰڑتےہی طالبان نے ائرپورٹ کاانتظام مکمل طورپراپنےہاتھ میں لےلیااورافغانستان میں اپنی مکمل فتح کااعلان بھی کردیا۔

کابل ائرپورٹ کےاطراف موجودطالبان فوجیوں نےغیرملکی انخلامکمل ہوتےہی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی اورفتح کےنعرےلگائے۔

امریکی سینٹرل کمانڈکےچیف جنرل مکینزی کےمطابق انہیں کابل کی سکیورٹی صورتحال کےپیش نظراپناپلان تبدیل کرناپڑا۔ ان کاکہناتھاکہ طالبان نےآخری لمحات میں انخلامیں مدد دی۔ جنرل مکینزی نےمزیدبتایاکہ وہ فی الحال یہ نہیں بتاسکتےکہ کابل سےاڑنےوالاآخری امریکی فوجی طیارہ کون سےملک گیاہے۔

افغانستان کی صورتحال پربریفنگ دیتےہوئےسیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن نےکہاکہ دہشت گردی کےخطرےکےسائےمیں انخلامکمل کیا۔ ایک لاکھ 23ہزارسےزائدلوگوں کوبحفاظت افغانستان سےنکالاگیا۔ انہوں نےکہاکہ وہ انخلامیں مدددینےوالےملکوں کاشکریہ اداکرتےہیں۔

افغانستان میں فوجی مشن بنداورسفارتی مشن شروع ہوچکاہے۔ عارضی طورپرامریکی سفارتی مشن کابل سےدوحامنتقل کردیاہے۔ دوحامیں طالبان سےرابطہ کریں گے۔ اب بھی 100سے200امریکی افغانستان میں موجودہیں۔

امریکی وزیرخارجہ نےخطےمیں انسداددہشت گردی کی صلاحیت برقراررکھنےکابھِی اعلان کیا۔

یہ بھی چیک کریں

X to launch YouTube like app

ایکس کی ٹوئٹرکوٹکردینےکی تیاریاں

ویب ڈیسک ۔۔ میڈیااورسوشل میڈیاسرکلزمیں یہ بات شدت سےگردش کررہی ہےکہ بہت جلدٹوئٹریاایکس کی جانب …