Home / شلپاشیٹی کاشوہرسےعلیحدگی کافیصلہ

شلپاشیٹی کاشوہرسےعلیحدگی کافیصلہ

Shilpa Shetty plans separation with Raj Kundra

ممبئی: (ویب ڈیسک) ٹاپ بالی وڈاداکارہ شلپاشیٹی نےفحش فلمیں بنانےکےالزام میں گرفتاراپنےشوہرراج کندراسےعلیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا نے اداکارہ کے قریبی دوست کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شلپا سیٹھی نےشوہرراج کندرا کی ناجائزذرائع سےحاصل ہونےوالی دولت سے اپنے بچوں کو دور رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہےاوران دنوں وہ اپنے شوہر سے علیحدگی کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں ۔

اداکارہ کےدوست نےبھارتی میڈیا کو بتایا کہ راج کندرا کی مشکلات جلدی ختم ہونے والی نہیں اورپورنو گرافی کیس میں ہر گُزرتے دن کے ساتھ ان کے خلاف نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔

پاکستان اورترکی کاصلاح الدین ایوبی پرڈرامہ بنانےکااعلان

شلپا شیٹی کے قریبی عزیز کے مطابق راج کندراکے واقعے کا اداکارہ کو بھی اتنا ہی صدمہ ہے جتنا کہ ہم سب کو ہےاوروہ اپنے بچوں کو بھی شوہر کی ناجائز دولت سے دور رکھنا چاہتی ہیں۔ قریبی عزیزکاکہناہےکہ شلپاشوہرکی دولت سے ایک سکہ بھی اپنےاوربچوں پرخرچ نہیں کریں گی۔

بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا ایک ماہ سے زائد عرصے سے پولیس کی حراست میں ہیں اور عدالت نے پورنو گرافی کیس کا اہم ملزم ہونے پر چند روز قبل ان کی درخواست ضمانت بھی مسترد کر دی تھی۔

کورلش عثمان سیزن 3کوجلدریلیزکرنےکااعلان

دوسری جانب ایک بھارتی ماڈل نےراج کندرا کےخلاف درخواست دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ویب سیریزاور فلموں میں موقع فراہم کرنے کی لالچ دی گئی تھی جس کے بعد ان سےزبردستی بولڈ سین شوٹ کروائےگئےتھے۔

یہ بھی چیک کریں

naseem vicky on kapil sharma

پاکستان میں کپل شرماشوکیوں نہیں بن سکتا؟نسیم وکی

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان کےعالمی شہرت یافتہ کامیڈین نسیم وکی نےپاکستان میں اچھی کامیڈی اوراچھےکامیڈی …