Home / پنجاب میں میٹرک،انٹرکےسالانہ امتحانات 2021کےنتائج

پنجاب میں میٹرک،انٹرکےسالانہ امتحانات 2021کےنتائج

Intermediate final results Announcement in Punjab

پنجاب میں انٹرمیڈیٹ کےفائنل امتحانات 2021دینےوالےطلبہ و طالبات کوشدت سےنتائج کاانتظارہے۔ طلبہ وطالبات کوہمیشہ ہی نتائج کاشدت سےانتظارہوتاہےلیکن اس مرتبہ انتظارکی شدت اس لئےزیادہ ہےکیونکہ انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات میں گزشتہ سالوں کی نسبت کچھ خاص تھا۔

نتائج کےبارےمیں کچھ کہنےسےپہلےیہ بتاناضروری ہےکہ اس سال کوروناکےباعث صرف اختیاری مضامین کاہی امتحان لیاگیاجبکہ پرائیویٹ اورریگولرطلبہ کانتیجہ ایک ہی روزسنایاجائےگا۔

یہاں یہ بتاتےچلیں کہ دسویں اوربارہویں جماعت کےسالانہ امتحانات برائےسال 2021جولائی کےمہینےمیں سمارٹ سلیبس کےتحت لئےگئے۔

توقع ہےکہ پنجاب میں دسویں جماعت کےسالانہ امتحانات 2021کےنتائج کااعلان 15ستمبر2021تک کردیاجائےگا۔

اسی طرح نویں جماعت کےسالانہ نتائج 2021کااعلان 2اکتوبر2021کومتوقع ہے۔

اسی طرح پنجاب میں گیارہویں جماعت کےسالانہ امتحانات 2021کےنتائج کااعلان 25ستمبر2021کومتوقع ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …