لاہور: (ویب ڈیسک) مشہورزمانہ تاریخی ترک ڈرامہ سیریزارطغرل غازی کےسیکوئل کورلش عثمان کی پروڈکشن ٹیم نےپاکستان سمیت دنیابھرمیں اپنےمداحوں کوسیریزکےسیزن 3 کےجلد ریلیزہونے کی خوشخبری سنائی ہے۔
واضح رہےکہ سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کی زندگی کی حقیقی کہانی پر مبنی ترک سیریز’کورلش عثمان‘کے سیزن 3 کا مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے اوراب ‘کورلش عثمان’ کی پروڈکشن ٹیم کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ سیریز کا سیزن 3جلد ریلیز ہونےوالاہے۔
بولڈتصاویر: علیزےشاہ ایک بارپھرتنقیدکی زدمیں
سیریز کی پروڈکشن ٹیم نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرسیزن 3 کی پہلی قسط کا ٹیزرریلیزکرتےہوئےلکھاکہ سیریزکااگلا سیزن جلد ہی ترک ٹی وی چینل اے ٹی وی پر نشرکیاجائےگا۔