Home / پنجاب : ویکسین نہ لگوانےوالوں کوگرفتارکرنےکافیصلہ

پنجاب : ویکسین نہ لگوانےوالوں کوگرفتارکرنےکافیصلہ

Pfizer booster dose dangerous for young people

لاہور: (ویب ڈیسک) بغیرویکسینیشن شاپنگ مالزمیں آنےوالےافرادکوگرفتارکرلیاجائےگا۔

جی ہاں ، کوروناکی چوتھی لہرکےخطرےکےپیش نظرپنجاب حکومت نےانتہائی سخت فیصلہ کیاہےجس کےتحت یکم ستمبرسےشہر کے تمام شاپنگ مالز میں بغیر ویکسی نیشن آنےوالوں کو گرفتار کرلیاجائےگا۔

کمشنرلاہورکےمطابق یکم ستمبر سے انتظامیہ اور پولیس فلیگ مارچ کے دوران ہر جگہ چیکنگ کرے گی اور ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو ٹرانسپورٹ، فیول اور ریسٹورنٹس میں سروسز کی فراہمی مکمل بند کردی جائے گی۔

کمشنر لاہورکہتےہیں دکان، مارکیٹ یا شاپنگ مال میں آنے والےہرشہری کی ویکسی نیشن چیک کی جائے گی اور شاپنگ مالز میں گاہکوں کا داخلہ ویکسی نیشن سے مشروط ہو گا۔ایسے افراد جنہیں ویکسین نہیں لگی ہو گی، گرفتار کرلیا جائے گا۔

سربراہ این سی اوسی اسد عمر نےاعلان کیاہےکہ یکم اکتوبر2021 سے صرف ویکسینیٹڈ شہری ہی ریلوے پرسفرکر سکیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Prime Minister Shehbaz Sharif and Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman meet at Qasr Al Salam palace in Jeddah to discuss regional situation and bilateral relations

وزیراعظم کی سعودی ولی عہدسےاہم ملاقات

Web DeskApril 16, 2026 وزیراعظم شہبازشریف کی جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان …