Home / نوازشریف کی جلدوطن واپسی کااشارہ

نوازشریف کی جلدوطن واپسی کااشارہ

Nawaz Sharif to return to Pakistan

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مریم نوازنےسابق وزیراعظم نوازشریف کی جلدوطن واپسی کی نویدسنادی۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں پیشی کےبعدمیڈیاسےبات کرتےہوئےمریم نوازنےایک بارپھرخاموشی توڑتےہوئےخوب کھری کھری باتیں کیں ۔ انہوں نےشہبازشریف کی جانب سےقومی حکومت بنانےکےبیان کےبرعکس بات کرتےہوئےکہاکہ انہوں نےقومی حکومت کی نہیں شایدقومی مفاہمت کی بات کی تھی۔

اس کےساتھ ہی انہوں نےیہ بھی سنادیاکہ اس حکومت نےمخالفین سےجوسلوک کیاہےاس کےبعدان کےساتھ مفاہمت تودور،بات کرنابھی مناسب نہیں۔ حکومت نے عوام دشمنی کی مثال قائم کی ہے، مفاہمت دور کی بات ان سے بات بھی نہیں کرنی چاہیے،لائی جانے والی اور مسلط کی گئی حکومتوں سےجان چھڑوائی جائے۔

مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ حالات بہت بدل گئے ہیں، بہت جلد آپ ہر چیز بدلتی ہوئی دیکھیں گے،میاں نواز شریف جلدواپس آکرپارٹی کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Khawaja Asif attacks judiciary

خواجہ آصف عدلیہ پربرس پڑے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ توہین وہاں پرہوتی ہےجہاں کسی ادارےنےاپنی عزت برقراررکھی ہو۔ کیاتوہین صرف عدلیہ …