Home / پاکستان کی دال بہت پسندہے،گرانٹ بریڈبرن

پاکستان کی دال بہت پسندہے،گرانٹ بریڈبرن

Grant Bradburn

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کی دال اور مٹن بہت پسند ہے۔ یہاں اچھاوقت گزررہاہے،پاکستان کاکلچرنیوزی لینڈسےملتاجلتاہے۔

جی ہاں ، ان خیالات کااظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فیلڈنگ کوچ اور ہیڈ آف ہائی پرفامنس کوچنگ گرانٹ بریڈ برن نےنجی ٹی وی کوایک خصوصی انٹرویوکےدوران کیا۔

انہوں نےکہاکہ پاکستانی کرکٹرز کی فیلڈنگ اس وقت تک بہتر نہیں ہو سکتی جب تک ان کی فٹنس بہتر نہیں ہو جاتی کیونکہ فٹنس اورفیلڈنگ کاچولی دامن کاساتھ ہے۔ اسی حوالےسے گرانٹ بریڈ برن کامزیدیہ کہناتھا کہ پاکستان ٹیم کی رینکنگ وہ نہیں ہے جتنا یہاں کےکرکٹرز میں ٹیلنٹ ہے، ٹیسٹ اور ون ڈے میں ٹاپ فائیو میں شامل کرنے اور ٹی ٹونٹی میں ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیےسخت محنت کرناہوگی۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے گرانٹ بریڈ برن فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن فیلڈنگ کے معیار سے خوش نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر ابھی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں فیلڈنگ بہت کمزور تھی، اس کے لیے فٹنس کا اچھا ہونا بہت ضروری ہےکیونکہ فٹنس اچھی ہو گی تو فیلڈنگ بہتر ہو گی، اس کے علاوہ ہمیں اپنے فیلڈنگ کوچز کے معیار کو بڑھانا ہے۔

‏گرانٹ بریڈ برن کہتے ہیں کہ کوچز ملکی ہوں یا غیر ملکی، اس سے فرق نہیں پڑتا،کوچز اچھے ہونے چاہییں، مجھے پاکستان میں رہتے ہوئے کوئی مسئلہ نہیں، میرا وقت شاندار گزر رہا ہے، یہاں کلچر اچھا لگتا ہے، نیوزی لینڈ سے ملتا جلتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

shaheen afridi leave kakul fitness camp

شاہین آفریدی نےکاکول فٹنس کیمپ کیوں چھوڑا؟

ویب ڈیسک ۔۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کاکول میں فٹنس کیمپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے