Home / الیکشن کمیشن کاحکومت اوراپوزیشن کوصاف جواب

الیکشن کمیشن کاحکومت اوراپوزیشن کوصاف جواب

Election Commission Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ الیکشن کمیشن سےایک ہی روزمیں حکومت اوراپوزیشن کےخلاف تابڑتوڑفیصلے۔

اس سلسلےمیں سب سےبڑااوراہم فیصلہ یوسف رضاگیلانی کےحوالےسےآیا،جس میں الیکشن کمیشن نےپیپلزپارٹی سےتعلق رکھنےوالےسابق وزیراعظم کی کامیابی کانوٹیفکیشن روکنےکی درخواست مستردکردی ۔ یہ درخواست تحریک انصاف کی ملیکہ بخاری،کنول شوزب اورفرخ حبیب کی جانب سےدائرکی گئی تھی ۔

اس درخواست میں ویڈیو اسکینڈل کی بنیاد پر یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دینے کی درخواست کو 22 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہماری استدعا کو نہیں مانا، آج پاکستان تحریک انصاف نہیں ہاری بلکہ پاکستان کی عوام ہاری ہے۔

اسی کیس میں الیکشن کمیشن نےعلی حیدرگیلانی کی سامنےآنےوالی ویڈیوکی بنیادپرانہیں اسمبلی رکنیت سےنااہل کرنےکی درخواست بھی مستردکردی ۔ اس موقع پرالیکشن کمیشن کاکہناتھاکہ آپ ان افراد کا بھی ہمیں بتادیں تاکہ ہم انہیں یہاں لائیں، یہ جمہوریت کا حسن ہے اس لیے ووٹ کو خفیہ رکھا گیا ہےاس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ اس حسن نے ہمیں اتنا تنگ کیا کہ آج ہم یہاں آرہے ہیں۔

واضح رہےکہ 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دی تھی۔ الیکشن سےپہلےیوسف رضاگیلانی کےصاحبزادےعلی حیدرگیلانی کی دواشخاص کےساتھ جن کےچہرےنظرنہیں آرہےایک ویڈیومنظرعام پرآئی جس میں علی حیدرانہیں سینیٹ الیکشن میں ووٹ ضائع کرنےکاطریقہ بتارہےہیں ۔ اسی ویڈیوکی بنیادپرپی ٹی آئی نےالیکشن کمیشن سےیوسف رضاگیلانی کونااہل کرنےکی استدعااوران کی کامیابی کانوٹیفکیشن روکنےکی استدعاکی تھی ۔

اسی سےملتی جلتی ایک اورخبریہ ہےکہ الیکشن کمیشن نےسندھ سےمنتخب ہونےوالےپی ٹی آئی کےسینیٹرفیصل واوڈاکی کامیابی کانوٹیفکیشن روکنےکی استدعابھی مستردکردی ۔

پاکستان تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

PPP to join Govt

بلاول حکومت میں شمولیت پرراضی

ویب ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کی حکومت میں شمولیت کیلئےبات چیت حتمی مراحل میں داخل ۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے