Home / ڈسکہ میں ضمنی الیکشن اب 10اپریل کوہوگا

ڈسکہ میں ضمنی الیکشن اب 10اپریل کوہوگا

Supreme Court of Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی انتخاب کی تاریخ تبدیل کردی۔ اس حلقےمیں پولنگ اب 18کی بجائے10اپریل کوہوگی ۔ الیکشن کمیشن کےمطابق پولنگ کی تاریخ میں تبدیلی الیکشن شفاف اورانتظامی امورفول پروف بنانےکیلئےکی گئی۔

دوسری جانب سپریم کورٹ نےاین اے 75 ڈسکہ کاضمنی الیکشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کرتےہوئےالیکشن کمیشن سے ریکارڈ طلب کیا ہے۔ سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کےاس حلقےسےامیدوارعلی اسجدملہی نےدرخواست دائرکی اوراستدعاکی کہ انکےحلقےمیں الیکشن کمیشن کےدوبارہ الیکشن کرانےکےحکم کوکالعدم قراردیاجائے۔

درخواست گزارکےمطابق دوبارہ الیکشن کی بجائےاس حلقےکے نتائج کا اعلان کیا جائے۔

دورانِ سماعت جسٹس عمر عطا نےکہا کہ ہم نے کہا ہے الیکشن صاف اور شفاف طریقے سے ہونے چاہئیں جب کہ جسٹس سجاد کا کہنا تھاکہ بغیر شکایت کے بھی الیکشن کمیشن کارروائی کا اختیار رکھتا ہے، الیکشن کمیشن نے کن وجوہات کی بنا پر دوبارہ انتخابات کا حکم دیا۔

یہ بھی چیک کریں

Ali Amin Gandapur and Faisal Kundi cold war

گورنراوروزیراعلیٰ میں شدیدلفظی جنگ

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی اوروزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکےدرمیان لفظی جنگ میں شدت آگئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے