ویب ڈیسک ۔۔ سینیٹ چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن سےپہلےاپوزیشن کےسنگین الزامات نےپورےملک میں کھلبلی مچادی اورپورےالیکشن پروسیس پرسوالیہ نشان کھڑےکردئیے۔
جی ہاں ن لیگ کےڈاکٹرمصدق ملک اوربلاول بھٹوکےترجمان مصطفیٰ نوازکھوکھرکےمطابق آج صبح جب وہ سینیٹ چیئرمین کےالیکشن کیلئےبنائےگئےپولنگ بوتھ میں گئےتوانہوں نےدیکھاوہاں خفیہ طورپرکیمرےلگائےگئےتھےتاکہ یہ دیکھاجاسکےکہ کس نےکسےووٹ ڈالا۔
میڈیاسےبات کرتےہوئےمصدق ملک کاکہناتھاکہ حکومت نےسینیٹ چیئرمین کےالیکشن کوڈسکہ نمبرٹوبنانےکی کوشش کی ۔ انہوں نےسپریم کورٹ اورالیکشن کمیشن سےمطالبہ کیاکہ معاملےکی مکمل تحقیقات کرائی جائیں اوراس سب کےپیچھےموجودماسٹرمائنڈکوقرارواقعی سزادی جائے۔
ترجمان بلاول بھٹومصطفیٰ نوازکھوکھرنےکہاکہ الیکشن چوری کرنےکایہ منصوبہ تھاجوپکڑاگیا ۔ انہوں نےکہا کہ سیکریسی آف الیکشن کوخراب کرناقانونی طورپرجرم ہےجس کےکرنےوالوں کوقانون کےکٹہرےمیں لاناچاہیے۔
دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازنےان الزامات کوردکرتےہوئےکہاکہ جنہوں نےان کیمروں کوڈھونڈا،وہی انہیں لگانےوالےبھی ہیں ۔ ان کاکہناتھاکہ اپوزیشن الیکشن میں ووٹ چرانےاوردھاندلی کرنےمیں ماہرہے۔ اس معاملےکی مکمل تحقیقات کی جائیں گی ۔