Home / فرانسیسی صدرکودماغی علاج کرانےکامشورہ

فرانسیسی صدرکودماغی علاج کرانےکامشورہ

Turkey France Clash

ویب ڈیسک ۔۔ ترک صدرطیب اردوان نےاسلام مخالف بیان دینےپرفرانسیسی صدرایمانویل میخواں کواپنےدماغی علاج کی صلاح دی ہے۔ ترک صدرکےاس بیان پرفرانس نےغصےمیں اپناسفیرانقرہ سےواپس بلالیاہے۔

اے ایف پی کے مطابق اردووان نے یہ بیان میکخواں کے مسلمانوں اور اسلام سے متعلق رویے کے پس منظر میں دیا تھا۔

فرانسیسی صدر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘صدر اردووان کا بیان قابل قبول نہیں ہے۔ غصہ و توہین کوئی طریقہ کار نہیں۔‘

نیٹو اتحاد کے رکن ممالک فرانس اور ترکی کے درمیان شام، لیبیا اور ناگورنو قرہباخ میں آرمینیا اور آذربائیجان سمیت کئی مسائل پر تناؤ موجود ہے۔

گذشتہ اتوار کو فرانس میں ایک استاد نے طلبہ کو پیغمبرِ اسلام سے متعلق خاکے دکھائے تھے جس کے بعد انھیں قتل کر دیا گیا۔

اردووان نے اس معاملے پر ایک خطاب کے دوران کہا کہ ‘میں ایسے رہنما کے بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں جو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لاکھوں لوگوں سے ایسا برتاؤ کرتا ہے۔ وہ پہلے دماغی علاج کروائیں۔’

انھوں نے سوال کیا کہ ‘میکخواں نامی اس شخص کو اسلام اور مسلمانوں سے مسئلہ کیا ہے؟’

اردوغان نے مزید کہا کہ ‘میکخواں کو دماغی علاج کی ضرورت ہے۔’ انھوں نے عندیہ دیا کہ انھیں امید نہیں کہ فرانسیسی رہنما سنہ 2022 کے انتخابات میں جیت سکیں گے۔

ایک فرانسیسی حکومتی اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اے ایف پی سے بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے اور انقرہ میں فرانسیسی اشیا کے بائیکاٹ کے مطالبات تشویش ناک ہیں۔

رواں ماہ میکخواں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسلام پوری دنیا میں ‘بحران کا مذہب’ بن گیا ہے اور ان کی حکومت دسمبر میں مذہب اور ریاست کو الگ کرنے والے 1905 کے قوانین کو مزید مضبوط کرے گی۔

یہ بھی چیک کریں

X to launch YouTube like app

ایکس کی ٹوئٹرکوٹکردینےکی تیاریاں

ویب ڈیسک ۔۔ میڈیااورسوشل میڈیاسرکلزمیں یہ بات شدت سےگردش کررہی ہےکہ بہت جلدٹوئٹریاایکس کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے