Home / سٹورمیں چھینکنےپرخاتون سےکیاہوا؟

سٹورمیں چھینکنےپرخاتون سےکیاہوا؟

Sneezing

ویب ڈیسک ۔۔ یہ کہاجائےتوشایدبےجانہ ہوگاکہ کوروناوائرس نےجہاں ہزاروں لوگوں کوجسمانی طورپربیمارکردیاہےوہیں دنیاکی ترقی یافتہ اورپڑھی لکھی ترین اقوام کوذہنی مریض اوروہمی بھی بنادیاہے۔

امریکی ریاست نیوجرسی کےایک سپرسٹورمیں عجیب وغریب واقعہ پیش آیا،عام حالات میں جس کاتصوربھی نہیں کیاجاسکتا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ نیوجرسی کے شہر ہونور ٹاؤن شپ کے ایک اسٹور میں پیش آیا۔ سٹورمیں معمول کی خریداری جاری تھی کہ ایک خاتون نےزورکی چھینک ماری اورپھرکھانسی بھی کی ۔ ایساہوتےہی سٹورمیں سراسیمگی پھیل گئی اورانتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ۔ دیکھتےہی دیکھتےپوراسٹورگاہکوں سےخالی ہوگیا۔ سٹورانتظامیہ نےکوروناوائرس کےخدشےکوسامنےرکھتےہوئےتقریباً 56 لاکھ روپےمالیت کی سبزیوں، گوشت اوربیکری کےسامان سمیت دیگراشیائےخوردونوش کوباہرپھینک دیا ۔

واضح رہےکہ امریکا میں اس وقت تیزی سے کورونا کے نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں اور 27 مارچ کی صبح تک وہاں مریضوں کی تعداد 86 ہزار تک جا پہنچی تھی اور ہلاکتوں کی تعداد بھی 1200 تک جا پہنچی تھی۔ خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے کہ امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد بھی دنیا میں سب سے زیادہ ہوگی، کیوں کہ وہاں مریضوں کی تعدادتیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

کورونا کی وجہ سے انتظامیہ اور کاروباری اداروں نےحفاظتی انتظامات کو سخت کر رکھا ہے اور جس سپر اسٹور نے خاتون کے کھانسنے اور چھینکنے کے بعد غذائی چیزوں کو پھینکا اس اسٹور نے بھی حفاظتی انتظامات کے تحت لوگوں کو ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے کے انتظامات کر رکھے تھے۔ اسٹور انتظامیہ نے بتایا کہ وہ پہلے سے ہی کورونا وائرس کی وجہ سے مسائل اور غذائی قلت کا سامنا کر رہے ہیں تاہم اس باوجود انہوں نےاحتیاط سےکام لیتےہوئے چھینک یا کھانسی سے متاثر تمام غذائی چیزوں کو باہر کردیا۔

اسٹور انتظامیہ کا کہنا تھا کہ خاتون کی جانب سے کھانسنے اور چھینکنے کی بات سے مقامی پولیس کو آگاہ کردیا گیا جس کے بعد خاتون کے طبی معائنے کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔

متعدد امریکی ریاستوں میں پہلے ہی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جزوی لاک ڈاؤن ہےاور گھر کے صرف ایک ہی فرد کو ضروری اشیا لینے کی اجازت ہے۔

یہ بھی چیک کریں

X to launch YouTube like app

ایکس کی ٹوئٹرکوٹکردینےکی تیاریاں

ویب ڈیسک ۔۔ میڈیااورسوشل میڈیاسرکلزمیں یہ بات شدت سےگردش کررہی ہےکہ بہت جلدٹوئٹریاایکس کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے