Home / کھانسناجرم قرار۔۔ 2برس قیدکی سزابھگتناہوگی

کھانسناجرم قرار۔۔ 2برس قیدکی سزابھگتناہوگی

Cough

ویب ڈیسک ۔۔ برطانوی حکومت کوروناوائرس کےپھیلاوسےاس قدرگھبراگئی ہےکہ وہاں حکومت نےملک بھرمیں جان بوجھ کرکھانسناجرم قراردےدیاہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق خود کو کورونا کا مریض ظاہر کرکے طبی عملے پرکھانسنے والےشخص کو2 سال قیدکی سزا ہوگی۔

ایمپئریل کالج لندن کے پروفیسر نیل فرگوسن نےخبردارکیاہےکہ برطانیہ میں ہر 10 میں سے ایک شخص کورونا کا شکار ہوچکا ہے جب کہ کورونا سے دو تہائی اموات ایسے افراد کی ہوئی ہیں جو جان لیوا امراض میں مبتلا تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے سبب برطانیہ کو 6 ماہ تک لاک ڈاون کرنا پڑسکتا ہے، طویل لاک ڈاؤن سے ہی ملک میں وبا کی دوسری لہر کو آنے سے روکا جاسکے گا۔

پروفیسر نیل فرگوسن نے مزید بتایا کہ امکان ہے ایسٹر کے موقع پر برطانیہ میں کورونا بحران اپنے عروج پر ہوگا، وبا سے خوفزدہ ہوکربرطانوی شہریوں نے ایک ارب پاؤنڈ کا سامان گھروں میں جمع کرلیا ہے، جن اشیا کا ذخیرہ کیا جارہاہے ان میں وٹامن سی سپلیمنٹ بھی شامل ہیں۔

برطانیہ میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں ہر 10 میں سے ایک شخص کورونا کا شکار ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 11 ہزار سے زائد ہے جب کہ 500 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یادرہےکہ برطانوی شہزادہ چارلس اوروزیراعظم بورس جانسن میں بھی کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔

یہ بھی چیک کریں

OpenAI Co founder resigns

مصنوعی ذہانت کی بڑی کمپنی کاشریک بانی مستعفی

ویب ڈیسک ۔۔ مصنوعی ذہانت کےمیدان میں دنیاکی بڑی کمپنیوں میں سےایک اوپن اےآئی کےشریک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے