ویب ڈیسک ۔۔ سینئرصحافی اورپروگرام کل تک کےمیزبان جاوید چوہدری نے بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے دھماکہ خیزانٹرویو کے حوالے سے دعویٰ کیاہےکہ یہ انٹرویونہ صرف ریکارڈہوچکاہےبلکہ اس میں سنسنی خیزانکشافات بھی کئےگئےہیں۔۔ سوشل میڈیا پروائرل ہونےوالی اپنی ویڈیومیں جاوید چوہدری نےملک ریاض کےاس انٹرویو کے مندرجات بارےتفصیل سےبتایاہے۔ ویڈیو کے آغازمیں جاویدچودھری بتاتےہیں کہ ملک ریاض نے پہلی مرتبہ زبان کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کچھ لوگوں کاکہناہےکہ انٹرویوریکارڈہوچکاہےتاہم ملک ریاض نےرابطہ کرنےپرہاں کی نہ ناں ۔ جاویدچودھری کےدعوےکےمطابق ملک ریاض کےانٹرویوکاموادبالکل درست ہے۔ یعنی ملک ریاض انٹرویومیں جوکچھ بتارہےہیں وہ حرف بحرف درست ہے۔ جاویدچودھری کےمطابق،ملک …
مزید پڑھیں »پاکستان
پاکستان 2024میں برکس کارکن بنےگا
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان 2024 میں برکس گروپ آف نیشنز میں شمولیت کی تیاریاں کر رہا ہےاوراس مقصدکیلئےاسےروس کی بھرپورحمایت حاصل ہے۔ یہ بات روس میں پاکستان کے نئے تعینات ہونے والے سفیر محمد خالد جمالی نےروسی نیوزایجنسی کوایک انٹرویو میں بتائی۔ پاکستانی سفیرنےروسی صحافی کو بتایاکہ پاکستان پہلے ہی برکس کی رکنیت کے لیے درخواست دے چکا ہے۔ خالدجمالی کاکہناتھاکہ اسلام آباد 2024میں روس کی صدارت میں برکس گروپ میں شمولیت کاارادہ رکھتاہے۔ پاکستان کےسفارت کارنے مزید کہا کہ پاکستان اس اہم تنظیم کا حصہ بننےکی خواہش رکھتاہےاوراس مقصد کے لیے رکن ممالک سےباالعموم اوررشین فیڈریشن سےباالخصوص تعاون کی …
مزید پڑھیں »پردہ میں چھپےچہرےکی اصلی کہانی
ویب ڈیسک ۔۔ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کےپہلےشوہرخاورمانیکانےاہم رازوں سےپردہ اٹھادیا۔ جیونیوزکےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں گفتگوکرتےہوئےانہوں نےالزام لگایاکہ پی ٹی آئی چیئرمین نےان کاہنستابستاگھراجاڑدیا۔۔ خاورمانیکاکاکہناتھاپی ٹی آئی چیئرمین کوپنکی کی بہن مریم نےپیری مریدی کی آڑمیں بشریٰ سےمتعارف کرایا،بشریٰ کامریدبننےکےبعدچیئرمین کاگھرمیں آناجانابڑھ گیااوررات گئےتک مرشداورمریدآپس میں باتیں کرتےرہتے۔۔ خاورمانیکاکےمطابق فرح گوگی نے چیئرمین پی ٹی آئی کے کہنے پربشریٰ کوایک اورفون دیاجس کےبعددونوں نےچھپ چھپ کرباتیں کرناشروع کردیں۔ میری پوسٹنگ کراچی میں تھی اورچیئرمین پی ٹی آئی میری غیرموجودگی میں میرےگھرآتےاورگھنٹوں وہاں موجودرہتے۔ ایک بارمیں نےپنکی کوڈانٹاتووہ الٹامجھ سےناراض ہوگئی۔۔ خاورمانیکانےمزیدبتایاکہ چئیرمین سےملاقاتوں کےبعدپنکی بدل گئی …
مزید پڑھیں »خیبرپختونخواپولیس کی تفتیش کامعیاربدترین:چیف جسٹس
ویب ڈیسک ۔۔ خیبرپختونخواپولیس کی تفتیش کامعیاربدترین ہے۔۔۔چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ دہرےقتل کےکیس میں ناقص تفتیش پرسخت برہم۔ خیبرپختوںخواسےآنےوالےدہرےقتل کےکیس میں چیف جسٹس نےوکیل نامی ملزم کی درخواست مستردکردی۔ اپنےریمارکس میں چیف جسٹس کاکہناتھابہت سناتھاکےپی پولیس ریفارمزکا۔۔دوافرادقتل ہوئےاورتین زخمی ۔۔ پولیس نےاتنےبڑےواقعےکی کیاتفتیش کی؟ خیبرپختونخواپولیس میں کہاں ریفارمزہوئیں؟پولیس نےزخمیوں کےبیانات ہی ریکارڈنہیں کئے۔۔ٹرائل کورٹ کوکیس کاجلدفیصلہ کرنےکاحکم۔۔ وکیل نامی ملزم پرتھانہ صدرمردان میں قتل کامقدمہ درج ہے۔۔
مزید پڑھیں »علی نوازاعوان بھی جہانگیرترین کےہوگئے
ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان کےایک اورقریبی ساتھی علی نوازاعوان نےبھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی۔ علی نوازاعوان اسلام آبادسےرکن قومی اسمبلی منتخب ہوئےتھےاورتحریک انصاف کی حکومت میں انہیں وزیراعظم کامعاون خصوصی بھی بنایاگیاتھا۔ علی نوازاعوان کچھ عرصےسےمنظرعام سےغائب تھے،انہوں نےلاہورمیں استحکام پاکستان پارٹی کےسربراہ جہانگیرترین اورمرکزی صدرعبدالعلیم خان سےملاقات کرکےاپنی شمولیت کااعلان کیا۔ علی نوازاعوان 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پرقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اسلام آباد سےرکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ سابق صوبائی وزیرسردار آصف نکئی بھی پی ٹی آئی چھوڑکرآئی پی پی میں شامل ہوگئے۔
مزید پڑھیں »فیض آباددھرناکیس پرعمل نہ ہونےسے9مئی جیسےواقعات نےجنم لیا:سپریم کورٹ
ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا عمل درآمدکیس کی 15 نومبر کی سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا،جس میں عدالت نے 9 مئی کے واقعات کا حوالہ بھی دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کے حکم نامے میں لکھاہےکہ فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ پرتشدد واقعات کی نشاندہی اور مستقبل کے خدشات کو واضح کر رہا تھا، فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے کو مختلف حکومتوں نے 5 سال تک نظر انداز کیا، نظر ثانی درخواستوں کو سماعت کے لیے مقررنہ کرنےسےفیصلے پرعملدرآمد نہ ہو سکا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نےحکمنامےمیں آبزرویشنزدیں کہ ماضی کے پرتشدد …
مزید پڑھیں »علی امین گنڈاپورپرکرپشن کےسنگین الزامات
ویب ڈیسک ۔۔ آمدن سےزائداثاثے رکھنےپرپی ٹی آئی رہنماعلی امین گنڈاپورکےگردگھیراتنگ ۔ نیب نے علی امین اوراس کے ساتھیوں کو نوٹس جاری کر دیے۔۔ ذرائع کےمطابق علی امین کے اسلام آباد ، پشاور اور کراچی میں کئ مقامات پر کروڑں کے اثاثے پائے گئے، علی امین پرڈی آئ خان بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ میں کروڑوں روپے خرد بردکرنےکاالزام ہے۔ علی امین گنڈاپورنےڈی آئ خان سیوریج پراجیکٹ کےٹھیکےاپنے رشتہ داروں میں تقسیم کئے۔حکومت میں آنے کے بعد علی امین گنڈاپور نےکئ مقامات پر ہزاروں ایکڑ اراضی خریدی۔ علی امین نےڈی آئ خان میں اربوں روپے مالیت کا محل نما گھرخریدا۔ علی امین گنڈاپور …
مزید پڑھیں »شاہدخاقان، مفتاح پارٹی نہ چھوڑیں: رانا
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ شاہدخاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل جیسےلوگ سیاسی سیاسی جماعتوں کااثاثہ ہوتےہیں،انہیں ن لیگ کےاندررہتےہوئےہی اپنےرائےکااظہارکرتےرہناچاہیے،الگ سےسیاسی جماعت بنائیں گےتوسیاسی لحاظ سےضائع ہوجائیں گے۔ ان خیالات کااظہارسمانیوزپراینکرپرسن طلعت حسین کےپروگرام میں بات کرتےہوئےراناثنااللہ نےکیا۔ انہوں نےکہاکہ ان دوستوں کےساتھ بہت اچھاتعلق رہاہےاوراچھاتعلق ہے۔ ایسےلوگ جوپارٹی میں بیٹھ کرلیڈرشپ کےسامنےان کی رائےسےاختلاف کریں ، پارٹیوں کااثاثہ ہوتےہیں۔ انہوں نےکہاکہ مصطفیٰ نوازکھوکھرپیپلزپارٹی ، شاہدخاقان عباسی اورمفتاح ن لیگ میں رہتےہوئےاپنی رائےکااظہارکریں اوریہی درست طریقہ ہے۔ راناثنااللہ نےکہاکہ اختلاف پارٹی ڈسپلن کےاندررہتےہوئےہوناچاہیےکیونکہ اگرآپ پارٹی کی باتیں میڈیاپرجاکرکریں گےتویہ درست طریقہ نہیں۔ شاہدخاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل اس سےپہلےبھی پارٹی میں اپنی اپنی رائےکااظہارکرتےرہےہیں …
مزید پڑھیں »پاکستان کی اہم نیوزہیڈلائنز
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ بینائی چھننےوالےجعلی انجکشن کادھنداکرنےوالوں کےخلاف کریک ڈاءون ۔ ڈریپ کاصوبائی حکام کےہمراہ ڈرگ ڈسٹربیوٹرزکےدفتروں پرچھاپہ ، انجکشنزکے110وائلزبرآمدکرکےٹیسٹنگ کیلئےلیبارٹری بھجوادئیے۔ ڈسٹری بیوٹرزکومتعلقہ انجکشن کی فروخت سےروک دیا۔ سپریم کورٹ میں اب سےکیسزمیں التوادینےکاتصورختم سمجھاجائے۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےاہم ریمارکس۔ کہامقدمات میں التواکی بات بھول جائیں،کسی بھی کیس میں پہلی پیشی پرفریقین کوٹس اوراگلی پیشی پردلائل کےبعدفیصلہ ہوگا۔ بشریٰ بی بی کےسابق شوہرخاورفریدمانیکاکوگرفتارکرلیاگیا۔ گرفتاری سرکاری زمین پرناجائزتعمیرات کرنےپرعمل میں لائی گئی، اینٹی کرپشن حکام کےحوالے۔ خاورمانیکاملک سےفرارہونےکی کوشش کررہےتھے۔ سائفرکیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کی ان کیمرہ سماعت پرچیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نےدلائل سننےکےبعدفیصلہ …
مزید پڑھیں »پاکستان میں پہلی بھارتی خاتون سفارتی سربراہ تعینات
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان میں بھارتی سفارتی مشن کی نئی سربراہ مسز گیتکا سرواستاوا نےاسلام آباد میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ آزادی کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت نے پاکستان میں اپنے سفارتی مشن کا سربراہ کسی خاتون کو بنایا ہے۔ قومی میڈیاکےمطابق بھارت نےپاکستان کو’نان فیملی اسٹیشن’ قرار دے رکھا ہے۔ مسزگیتکانےاسلام آبادمیں پہلی مرتبہ کسی عوامی تقریب میں شرکت اس وقت کی جب وہ نیپال کے یوم آئین کی تقریب اورپھڑشام کو قومی دن کی تقریب میں شریک ہوئیں۔ بھارت مشن کی خاتون سربراہ 2005 کے بھارتی دفتر خارجہ کے بیچ کی افسر …
مزید پڑھیں »