پاکستان

نوازشریف کاسیاست سےمتعلق بڑافیصلہ

nawaz sharif in active politics

ویب ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم اورن لیگ کےصدرنوازشریف ایک بارپھرسےسیاست میں متحرک کرداراداکرتےنظرآئیں گے۔ میڈیارپورٹس کےمطابق رائیونڈلاہور میں نوازشریف کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی جس میں رانا ثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر نے شرکت کی۔ یہ ملاقات 2گھنٹے تک جاری رہی اورذرائع کےمطابق نواز شریف نے سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا اور وہ جلدپارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہےنواز شریف مسلم لیگ ن کوعوامی سطح پرمزیدمضبوط بنانےاورسیاسی ماحول میں بہتری لانےکیلئےفعال کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں »

کیاسنی اتحادکومخصوص نشستیں ملیں گی؟

sunni ittehad council case in SC

ویب ڈیسک ۔۔ سنی اتحادکونسل کومخصوص نشستیں دینےکےکیس میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےاہم ریمارکس ۔ کہاتحریک انصاف سیاسی جماعت ہےتواس کےارکان نےسنی اتحادکونسل کوکیوں جوائن کیا؟ اگریہ لوگ تحریک انصاف میں رہتےتوآج کوئی مسئلہ ہی نہ ہوتا۔ چیف جسٹس نے کہا پی ٹی آئی نے الیکشن رکوانے کی کوشش کی، عمران خان بطوروزیراعظم الیکشن کمیشن پر اثراندازہوتےرہے۔ یادکریں کہ عام انتخابات کی تاریخ بھی ہم نےدی لیکن پی ٹی آئی نےالیکشن رکوانےکی کوشش کی۔ کیاپی ٹی آئی کوانٹراپارٹی الیکشن نہ کروانےکیلئےہم نےکہاتھا؟ الیکشن کمیشن منت سماجت کرتارہاکہ انٹراپارٹی الیکشن کروالیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پی ٹی …

مزید پڑھیں »

باجوہ،فیض نےٹی ٹی پی سےمعاملات طےکئے:خواجہ آصف

Khawaja Asif on TTP terrorists

ویب ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف کہتےہیں پانچ سےچھ ہزارٹی ٹی پی دہشت گردپی ٹی آئی دورحکومت میں پاکستان لائےگئے،انہیں عام معافی دےکریہاں بسایاگیا،ٹی ٹی پی سےسارےمعاملات جنرل باجوہ اورجنرل فیض نےطےکئے،ہمیں بس سرسری سابریف کیا۔ جیونیوزسےبات کرتےہوئےخواجہ آصف کاکہناتھاکہ دونوں نےحالات کی ایسی منظرکشی کی جیسےسب ٹھیک ہواورسوات میں دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں۔ اس بریفنگ میں سیاستدانوں نےسوال اٹھائے،سب سےزیادہ علی وزیراورمحسن داوڑنےفیصلےپرتنقیدکی لیکن انہیں بولنےنہیں دیاگیا۔ خواجہ آصف نےکہاجنرل ضیااورجنرل مشرف نےجوجنگ لڑی وہ اپنےاپنےاقتدارکوطول دینےکیلئےلڑی۔ جنرل ضیانےمذہب،سوشل سٹرکچراورمعاشرےکوبہت نقصان پہنچایا۔ ہم نےپیسےلےکرافغان جنگ میں حصہ لیا۔آخرکب تک ہمارےجوان ہماری غلط پالیسیوں کی بھینٹ چڑھتےرہیں گے؟ …

مزید پڑھیں »

پاکستانی خواتین ملٹری آفیسرزکااعزاز

Pakistani women military officers

ویب ڈیسک ۔۔ امریکی محکمہ خارجہ کے سیاسی و عسکری امور کے بیورو کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، گزشتہ دہائی کے دوران امریکہ میں فوجی تربیت حاصل کرنے والی پاکستانی خواتین افسران کی تعداد میں 150 فیصداضافہ ہواہے۔ 2013سےانٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام میں حصہ لینے والی پاکستانی خواتین فوجی اہلکاروں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ خارجہ کی طرف سے اسپانسر شدہ اس اقدام کا مقصد بین الاقوامی ملٹری اسٹوڈنٹس کو امریکی فوجی تربیت اور تعلیمی کورسز میں شرکت کے لیے مالی اعانت فراہم کرکے شراکت دار ممالک کے ساتھ ملٹری ٹو ملٹری تعلقات کو مضبوط کرنا …

مزید پڑھیں »

سوات واقعہ سےجڑی دوکہانیاں

swat mob lynching incident

ویب ڈیسک ۔۔ کیاآپ جانتےہیں کہ سوات میں عیدالاضحیٰ کےایک روزبعدتوہین مذہب کےجرم میں ایک شخص کی ہجوم کےہاتھوں ہلاکت کےپیچھےکی دوکہانیاں کیاہیں؟ عجیب بات ہےکہ سوات پولیس خوفناک واقعہ کودو روزگزرجانےکےبعدبھی مرنےوالےشخص کی جانب سےقرآن پاک کی مبینہ بےحرمتی کےثبوت تلاش کررہی ہے۔ سلیمان نامی یہ شخص جوسیالکوٹ سےسوات آیاتھا،اسےمشتعل ہجوم نےانتہائی وحشیانہ تشددکانشانہ بنانےکےبعدزندہ جلادیاتھا۔ اس لرزہ خیزواقعہ سےجڑی دومختلف کہانیاں سامنےآرہی ہےلیکن سچ کیاہے،اس کاسامنےآناابھی باقی ہے۔ ایک کہانی کےمطابق جس ہوٹل میں سلیمان رہائش پزیرتھااسی ہوٹل میں رہنے والے کچھ لوگوں نے ہوٹل انتظامیہ سے شکایت کی کہ سلیمان احمد نے قرآن پاک کے اوراق جلائے …

مزید پڑھیں »

تنخواہ داروں پرٹیکسوں کی بجلیاں گرپڑیں

income tax on salaried class

ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی بجٹ 2024-25 کے تحت تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس کے نئے سلیب کانفاذیکم جولائی 2024 سے ہوگا۔ آپ کی سالانہ تنخواہ 6لاکھ روپےسےزیادہ بنتی ہےتوآپ ٹیکس کی تیزتلوارآپ کی آمدن پرچلےگی اوراس کااچھاخاصاحصہ اڑالےجائےگی۔ نئے وفاقی بجٹ 2024-25 میں، جہاں قابل ٹیکس آمدنی 6لاکھ روپےسےزیادہ لیکن یہ 12لاکھ روپےسےزیادہ نہیں ٹیکس کاریٹ 2500روپےہوگایعنی 5فیصدجوکہ موجودہ 1250روپےسےزیادہ ہے۔ وہ افرادجن کی تنخواہ سالانہ چھ لاکھ روپےہےان پرکسی قسم کاٹیکس عائدنہیں کیاجارہا۔ اسی طرح جن افرادکی سالانہ آمدن بارہ لاکھ سےبائیس لاکھ روپےہےان پرٹیکس کی شرح بڑھاکرتیس ہزارجمع بارہ لاکھ سےبڑھنےوالی رقم کا15فیصدکےحساب سےہوگی۔

مزید پڑھیں »

نان فائلرزکےخلاف بڑافیصلہ

non filers travel ban

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی حکومت نےٹیکس نیٹ میں اضافےکیلئےنان فائلرزکےبیرون ملک سفرپرپابندی عائدکرنےکافیصلہ کیاہے۔ فنانس بل کے مطابق نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی ہوگی لیکن حج عمرہ اور تعلیم کی غرض سےجانےوالےنان فائلرز کو اس پابندی سےاستثنیٰ حاصل ہوگا۔ اس کےعلاوہ وہ ٹریول ایجنسیاں جوحکومتی احکامات پرعمل نہیں کریںگی ان پر10 کروڑجرمانہ عائدکیاجائےگا۔ دوسری دفعہ عملدرآمد نہ کرنے پر جرمانہ 20کروڑ عائد ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نان فائلرز کے بجلی اور گیس کنکشن کاٹنے کے قوانین پر بھی عملدرآمد کیا جائے گا۔ نان فائلرزکی موبائل سمزبلاک کرنےپرتوپہلےہی عملدرآمدشروع ہوچکاہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس قوانین کا سہارالےکرٹیکس …

مزید پڑھیں »

محمدزبیرنےمسلم لیگ ن چھوڑدی

Muhammad Zubair quits PMLN

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمامحمد زبیر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ میڈیارپورٹس کےمطابق محمدزبیرنےکہاکہ انہیں کچھ عرصےسےپارٹی سےتحفظات تھے،سیاسی مستقبل کافیصلہ دوستوں کےمشورےکےساتھ کروں گا۔ محمد زبیر پچھلے دو سے ڈھائی سال سےپارٹی میں غیرفعال تھےیاانہیں کردیاگیاتھا۔ وہ تحریک انصاف کےدورحکومت میں نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔ محمد زبیر فروری 2017 کو سندھ کے 32 ویں گورنر بنے، انہوں نے یہ منصب جسٹس (ر) سعیدالزمان صدیقی کی وفاقت کے بعد سنبھالا تھا۔ تاہم انہوں نے جولائی 2018 میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ گورنر سندھ بننے سے …

مزید پڑھیں »

عمران خان کودکھانےپربڑی عدالت میں اختلاف

NAB amendment case in Supreme Court

ویب ڈیسک ۔۔ نیب ترامیم کالعدم قراردینےکےخلاف کیس کی کارروائی براہ راست دکھانےکےمعاملےپرسپریم کورٹ میں بڑااختلاف سامنےآگیا۔ جسٹس اطہرمن اللہ نےدیگرججزسےاختلاف کرتےہوئےکیس کی کارروائی براہ راست نشرکرنےکی درخواست کومنظورکیااوراپنےاختلافی نوٹ میں لکھاکہ کیس بنیادی حقوق سےمتعلق ہےاوربنیادی حقوق کےتحفظ کیلئےاسےبراہ راست نشرکرناضروری ہے۔ نیب ترامیم کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کےدوران عمران خان بذریعہ ویڈیولنک پیش ہوئےلیکن عدالتی کارروائی لائیو نہیں دکھائی گئی۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے سماعت لائیو دکھانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، جسے چیف جسٹس کی سربراہی میں بننے والےتین رکنی بینچ نےدوایک کی اکثریت سےمستردکردیا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلے سے …

مزید پڑھیں »

بجلی کی قیمت میں پھراضافہ

Electricity Price Increased

ویب ڈیسک ۔۔ مہنگائی کےمارےعوام کوبجلی کااورجھٹکا۔ نیپرانےبجلی کی قیمت میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔ الیکٹرانک میڈیاکی خبرکےمطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہہ ماہی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا،اطلاق جون، جولائی اوراگست کے بلوں پرہوگا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےقیمتوں میں اضافے کا فیصلہ جاری کرکےوفاقی حکومت کو بھی بھجوا دیا۔ نیپرا نے بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ 30 مئی کو محفوظ کیا تھا۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ مانگ رکھا تھا۔ نیپراکےفیصلےسےصارفین پر46.61ارب روپےکااضافی …

مزید پڑھیں »