Home / شیرافضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل

شیرافضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل

Sher Afzal Marwat expelled from PTI

ویب ڈیسک ۔۔ پی ٹی آئی رہنماشیرافضل مروت کیلئےنئی مشکل کھڑی ہوگئی ۔ عمران خان نےشیرافضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کرنےکی ہدایت کردی ۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کوشبلی فرازسمیت دیگرپارٹی رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں بانی پی ٹی آئی نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن کااختیاردیا۔ بانی بانی پی ٹی آئی نےقیادت کوشیرافضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کرنےکی ہدایت کردی۔

یادرہےکہ شیرافضل مروت کو متنازع بیانات دینےکے بعد پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، شیر افضل مروت نےشوکاز نوٹس کا جواب دےدیا تھا۔ شیرافضل مروت کےبارےمیں سب جانتےہیں کہ وہ پارٹی رہنماوں کےخلاف کھل کربات کرتےہیں۔ ان کےمطابق پارٹی رہنماعمران خان کی رہائی کیلئےوہ کردارادانہیں کرسکےجوانہیں کرناچاہیےتھا۔

شیرافضل شبلی فرازسمیت دیگررہنماوں کےاستعفےکامطالبہ بھی کرتےرہےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

KPK budget issue 2025

لگتاہےمائنس عمران خان ہوگیا؟ علیمہ خان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخواکابجٹ مبینہ طورپرعمران خان کی منظوری کےبغیرمنظورہونےپرعلیمہ خان سخت ناراض ۔ صاف صاف …