Home / الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کےفیصلےپرحیران

الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کےفیصلےپرحیران

election commission of Pakistan

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ الیکشن کمیشن نےسپریم کورٹ کےفیصلےپرحیرانگی کااظہارکرتےہوئےکہاہےکہ جب تحریک انصاف کیس میں فریق ہی نہیں تھی تواسےمخصوص نشستیں دیناسمجھ سےبالاترہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کےمطابق اس نےکسی فیصلےکی غلط تشریح نہیں کی ۔ تحریک انصاف نہ اس کیس اورنہ ہی الیکشن کمیشن میں پارٹی تھی ۔ اسی طرح پشاورہائیکورٹ میں بھی پی ٹی آئی فریق نہیں تھی ۔ ایسےمیں اسےمخصوص نشستیں دےدیناسمجھ میں نہیں آرہا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہےپی ٹی آئی ایک سیاسی پارٹی ہے، اس کا نام سیاسی پارٹیوں کی لسٹ میں شامل ہے، تحریک انصاف کا نام بھی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ انٹراپارٹی الیکشن درست قرارنہ دینےپرالیکشن ایکٹ کےتحت بلےکانشان واپس لیاگیا۔

الیکشن کمیشن ذرائع کاعدالتی فیصلےسےمتعلق مزیدکہناتھاکہ جن 41 امیدواروں کو آزاد ڈکلیئر کیا گیا،انہوں نے نہ تو اپنے کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی کا ذکر کیا اور نہ پارٹی کی وابستگی ظاہر کی،کسی پارٹی کا ٹکٹ بھی جمع نہیں کروایا۔ ان سب باتوں کےپیش نظرریٹرننگ افسروں نے انہیں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنےکی اجازت دی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کےمطابق الیکشن جیتنے کے بعدتین دن کے اندر ان ایم این ایز نےقانون کےمطابق رضاکارانہ طور پر سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی۔ ایسےمیں انہیں آزاد امیدوار ڈکلیئر کرنے کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …