Friday, 09 January 2026 | Web Desk نیویارک کی طرح لندن کےمیئرکےالیکشن پربھی دنیابھرکی نظریں ٹکی ہوتی ہیں ۔ نیویارک کےمیئرکاالیکشن توہوچکالیکن لندن کااگلامیئرکون ہوگا، اس حوالےسےابھی سےسیاسی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں ۔ میئرلندن کی اہمیت کااندازہ اس بات سےبخوبی لگایاجاسکتاہےکہ لندن میں میئرکاالیکشن 2028میں ہوناہےلیکن لندن کےاگلےمیئرکیلئےپیشگوئیاں ابھی سےشروع ہوگئی ہیں ۔ ریفارم یوکےنامی سیاسی جماعت نےابھی سےاپنےامیدوارکےنام کااعلان کردیاہے ۔ پارٹی رہنمانے اعلان کیا کہ میئرلندن کے آئندہ الیکشن میں ان کی جماعت کی امیدوار لیلیٰ کیننگھم ہوں گی۔ لیلی کیننگھم کی نامزدگی کےپیشگی اعلان کامقصدحال ہی میں ہونےوالےمقامی انتخابات اورپارٹی الیکشن میں انھیں متحرک کرناہے۔ یہاں یہ …
مزید پڑھیں »انٹر نیشنل
امریکی آپریشن میں کتنےلوگ مارےگئے؟
Thursday, 08 January 2026 | Web Desk وینزویلاکےصدرنکولس مادوروکی گرفتاری کیلئےکی گئی امریکی فوجی کارروائی میں کیوبا اوروینزویلاکے55 فوجی اہلکارہلاک ہوئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیوبا اور وینزویلا نےجانی نقصان کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ کیوبانےاپنے 32 اہلکاروں کے نام جاری کیےہیں جبکہ وینزویلا کی فوج نے بھی اپنے 23 اہلکاروں کے ناموں کی فہرست شائع کی ہے۔ کیوبا ڈیبیٹ میں شائع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ہلاک ہونےوالے 21 اہلکار وزارت داخلہ کے تھے، جن میں 3 اعلیٰ افسران (دو کرنل اور ایک لیفٹیننٹ کرنل) شامل تھے، دیگرانقلابی مسلح افواج کے ارکان تھے، جن میں زیادہ …
مزید پڑھیں »اغواکرکےلایاگیا: مادوروکاامریکی جج سےمکالمہ
Tuesday, 06 January 2025 | Web Desk نیویارک کی فیڈرل کورٹ نےپیرکےروزوینزویلا کے صدر نکولس مادوروپردہشت گردی اورنارکوٹیررازم کےالزامات کےتحت فردجرم عائدکردی ۔ مادورو نے امریکی عدالت میں صحت جرم سےانکارکرتےہوئےکہاکہ میں ایک اچھا انسان ہوں، مجھے اغواکرکےیہاں لایاگیا ہے۔ مادورو اور ان کی اہلیہ کو نیویارک کےحراستی مرکزبروکلن سےبذریعہ ہیلی کاپٹر مین ہیٹن کی وفاقی عدالت لایا گیا،جہاں سے انہیں ایک بکتر بند گاڑی میں عدالت منتقل کیا گیا۔ میڈیاکےذریعےسامنےآنی والی تصاویراورویڈیوزکےمطابق،مادورو کو قیدیوں کا یونیفارم پہنائےاورہتھکڑیوں میں جکڑکرعدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالتی کارروائی کو ہسپانوی زبان میں سمجھنے کے لیے انہوں نے ہیڈفون بھی پہن رکھے تھے۔ …
مزید پڑھیں »چھٹی چاہیےتولائیولوکیشن شیئرکرو۔۔۔
Tuesday, 06 January 2025 | Web Desk شایدکسی نےدرست ہی کہاہےکہ دنیامیں سب سےزیادہ بکنےاوراستعمال ہونےوالانشہ ماہانہ تنخواہ کانشہ ہے ۔ یہ نشہ انسان کوایک ایسی نہ نظرآنےوالی جیل میں قیدکردیتاہےجس میں لوگ صرف ایک غلام بن کرعمربھرگزاردیتےہیں ۔ یہ بات کرنےکی ضرورت میڈیاپرایک خبردیکھنےکےبعدمحسوس ہوئی ۔ خبرکچھ یوں ہےکہ بھارت میں ایک کمپنی میں کام کرنےوالےملازم نےطبیعت خراب ہونےپرباس سےچھٹی مانگی توباس نےملازم سےلائیولوکیشن مانگ لی ۔ ملازم جس کی طبعیت پہلےہی خراب تھی، باس کی ڈیمانڈسن کردماغ بھی خراب ہوگیااوراس نےباس سےہونےوالی واٹس ایپ چیٹ کاسکرین شاٹ سوشل میڈیاپرشیئرکردیا۔ اس کےبعدسوشل میڈیاصارفین نےاس کھڑوس باس کی شان میں …
مزید پڑھیں »اےآئی نےمودی کواحمق قراردےدیا
Friday, 02 January 2025 | Web Desk اے آئی چیٹ بوٹ گروک نے مودی کو احمق اور ان پڑھ قرار دیدیا۔ اس معاملےکی تفصیل کچھ یوں ہےکہ ایک سوشل میڈیا صارف نے گروک کو ایک تصویر دی جس میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی، کانگریس رہنما راہول گاندھی اور لوک سبھا کے اسپیکر موجود تھے۔ صارف نے گروک کو پرامپٹ دیاکہ دی گئی تصویر سے “احمق شخص” کو ہٹاباقی دوکی نئی تصویر بنادے۔ صارف نےاپنےپرامپٹ میں کسی رہنما کا نام تک نہیں لیا۔ جواب میں گروک نےجوکیاوہ سب کیلئےانتہائی حیران کن تھا ۔ گروک نےدئیےگئےپرامپٹ پرعمل کرتےہوئے تصویر میں سے …
مزید پڑھیں »یواےای نےیمن سےفوج واپس بلالی
Wednesday, 31 December 2025 | Web Desk متحدہ عرب امارات نے یمن میں تعینات اپنےانسدادِ دہشت گردی یونٹس کامشن رضاکارانہ طورپرختم کر دیا۔ یواےای کی وزارتِ دفاع کےبیان کےمطابق یہ فیصلہ حالیہ پیشرفت کےبعدکئےگئےجامع جائزےکےنتیجےمیں کیاگیاہے۔ بیان میں کہا گیاکہ متحدہ عرب امارات نے 2019 میں یمن سے اپنی فوج واپس بلالی تاہم انسداد دہشت گردی کے لیے کچھ خصوصی یونٹس واپس نہیں بلائےتھے۔ اس سےپہلےیمن کی صدارتی کونسل (پی ایل سی) کے سربراہ رشاد العلیمی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ عرب میڈیاکے مطابق رشاد العلیمی نے کہا …
مزید پڑھیں »ایرانی صدرکاجنگ سےمتعلق اہم بیان
Sunday, 28 December 2025 | Web Desk ایرانی صدر مسعود پزشکیان کہتےہیں ایران، امریکا، اسرائیل اور یورپ کے ساتھ حالت جنگ میں ہے۔ ایک انٹرویومیں ایرانی صدرکاکہناتھاامریکا، اسرائیل اور یورپی ممالک ایران کو جھکانا چاہتے ہیں، یہ لوگ ایران میں اندرونی انتشار چاہتے ہیں تاکہ ایران پر دوبارہ حملہ کرسکیں، لیکن یہ ملک جان لیں کہ ایران اب فوجی لحاظ سےپہلےسےکہیں زیادہ مضبوط ملک ہے۔ مسعودپزشکیان نےکہا کہ ہماری یہ جنگ ایران، عراق جنگ سے بھی زیادہ پیچیدہ اور مشکل جنگ ہے۔ ایرانی صدرکا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب آئندہ پیرکو اسرائیلی وزیراعظم کی واشنگٹن میں امریکی …
مزید پڑھیں »لیبیاکےآرمی چیف طیارہ حادثےمیں جاں بحق
Wednesday, 24 December 2025 | Web Desk لیبیاکےآرمی چیف طیارہ حادثےمیں جاں بحق ہوگئے ۔ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ایسن بوغا ائیرپورٹ سے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے لیے اڑان بھرنے والے والے طیارے میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔ اڑان بھرنے کے 30 منٹ بعد طیارہ کا ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ منقطع ہوگیا،پائلٹ نےدوبارہ انقرہ کی جانب رخ موڑنے کی کوشش کی تاہم لینڈنگ سے قبل ہی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارے میں لیبیا کے چیف آف اسٹاف سمیت 5 افراد سوار تھے۔ لیبیا کے جنرل محمد علی الحداد نےمنگل کوترکیہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے …
مزید پڑھیں »بنگلادیش میں پھرہنگامےپھوٹ پڑے، وجہ کیابنی؟
Friday, 19 December 2025 | Web Desk بنگلا دیش میں نوجوان سیاسی رہنما شریف عثمان ہادی کی موت کے بعد ملک بھر میں شدید احتجاج اور پرتشددمظاہرےپھوٹ پڑے۔ دارالحکومت ڈھاکا میں مشتعل افراد نےعوامی لیگ اور میڈیا اداروں کے دفاتر کو آگ لگا دی، توڑ پھوڑکرکے اہم سڑکیں بند کردیں۔ احتجاج کرنےوالوں کاکہناتھاوہ عثمان ہادی کےقاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ مظاہروں کے پیش نظرحکومت نے مختلف علاقوں میں سکیورٹی سخت کر دی۔ عثمان ہادی رواں سال جولائی میں شیخ حسینہ واجد حکومت کا تختہ الٹنے والی طلبہ تحریک کے اہم رہنما تھے اور طلبہ رہنماؤں کے قائم …
مزید پڑھیں »جرمنی اسرائیل کواربوں ڈالرکامیزائل سسٹم دےگا
Thursday, 18 December 2025 | Web Desk جرمنی اسرائیل کوجدیدترین میزائل سسٹم مہیاکرےگا۔ اس مقصدکیلئےجرمنی نےدونوں ملکوں کےدرمیان 3.1 ارب ڈالر کے میزائل سسٹم کے معاہدے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ جرمن پارلیمنٹ نے اسرائیل سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایرو تھری (Arrow 3) میزائل دفاعی نظام کی خریداری کےمعاہدے میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کی توسیع کی منظوری دی ہے۔ اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق یہ نیا معاہدہ تقریباً دو سال قبل اسرائیل اور جرمنی کے درمیان طے پانے والے ابتدائی معاہدے کا تسلسل ہے، جس کی مالیت تقریباً 3 ارب 50 کروڑ ڈالر تھی۔ …
مزید پڑھیں »