Home / لیبیاکےآرمی چیف طیارہ حادثےمیں جاں بحق

لیبیاکےآرمی چیف طیارہ حادثےمیں جاں بحق

Libyan Army Chief dies in plane crash

Wednesday, 24 December 2025 | Web Desk

لیبیاکےآرمی چیف طیارہ حادثےمیں جاں بحق ہوگئے ۔ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ایسن بوغا ائیرپورٹ سے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے لیے اڑان بھرنے والے والے طیارے میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔ اڑان بھرنے کے 30 منٹ بعد طیارہ کا ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ منقطع ہوگیا،پائلٹ نےدوبارہ انقرہ کی جانب رخ موڑنے کی کوشش کی تاہم لینڈنگ سے قبل ہی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

طیارے میں لیبیا کے چیف آف اسٹاف سمیت 5 افراد سوار تھے۔ لیبیا کے جنرل محمد علی الحداد نےمنگل کوترکیہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ترکیہ کے وزیردفاع سے ملاقات کی۔ واقعے کے بعد ترکیہ نے فضائی حدود عارضی طور پر بند کردی جبکہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں اور سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا۔

ترک وزیرداخلہ نے بتایا کہ طیارہ شام 8 بجکر 10 منٹ پر راونہ ہوا جبکہ 8 بجکر52 منٹ پر رابطہ منقطع ہوا۔ طیارے کی جانب سے حیمانہ کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع ملی جس کے بعد طیارے سے دوبارہ رابطہ قائم نہ ہو سکا۔

یہ بھی چیک کریں

Meta CEO Mark Zuckerberg buys palace in Ireland near Dublin

مارک زکربرگ نےقلعہ خریدلیا

Saturday, 22 August 2026 | Web Desk میٹا کےبانی مارک زکربرگ نے یورپی ملک آئرلینڈ …