Home / امریکی آپریشن میں کتنےلوگ مارےگئے؟

امریکی آپریشن میں کتنےلوگ مارےگئے؟

US operation in Venezuela

Thursday, 08 January 2026 | Web Desk

وینزویلاکےصدرنکولس مادوروکی گرفتاری کیلئےکی گئی امریکی فوجی کارروائی میں کیوبا اوروینزویلاکے55 فوجی اہلکارہلاک ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیوبا اور وینزویلا نےجانی نقصان کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ کیوبانےاپنے 32 اہلکاروں کے نام جاری کیےہیں جبکہ وینزویلا کی فوج نے بھی اپنے 23 اہلکاروں کے ناموں کی فہرست شائع کی ہے۔

کیوبا ڈیبیٹ میں شائع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ہلاک ہونےوالے 21 اہلکار وزارت داخلہ کے تھے، جن میں 3 اعلیٰ افسران (دو کرنل اور ایک لیفٹیننٹ کرنل) شامل تھے، دیگرانقلابی مسلح افواج کے ارکان تھے، جن میں زیادہ تر فوجی تھے۔

وینزویلا کی فوج نے 23 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے نوٹس شائع کیے جن میں 5 ایڈمرل، مختلف رینک کے 16 سارجنٹس اور 2 فوجی شامل ہیں۔

امریکی اخبارکےمطابق وینزویلافوجی کارروائی میں تقریباً 75 افراد ہلاک ہوئے، ہلاکتیں کراکس میں مادورو کے کمپاؤنڈ پر شدید فائرنگ اور لڑائی کے دوران ہوئیں۔

امریکی ڈیلٹا فورس کےاہلکارگزشتہ ہفتے وینزویلا کے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کوکراکس میں ان کے صدارتی محل سے اٹھا کر لے گئےتھے۔

وینزویلاکےصدرکاامریکی جج سےدلچسپ مکالمہ

وینزویلاکےصدرمادورواوران کی اہلیہ کےخلاف نیویارک کی عدالت میں دہشت گردی اورنارکوٹیررازم کےالزامات کےتحت مقدمہ چلایاجارہاہے۔ جج نےپہلی ہی پیشی پرفردجرم عائدکردی تھی ۔۔

یہ بھی چیک کریں

Meta CEO Mark Zuckerberg buys palace in Ireland near Dublin

مارک زکربرگ نےقلعہ خریدلیا

Saturday, 22 August 2026 | Web Desk میٹا کےبانی مارک زکربرگ نے یورپی ملک آئرلینڈ …