Home / میئرلندن کیلئےمسلمان خاتون میدان میں

میئرلندن کیلئےمسلمان خاتون میدان میں

Laila Cunningham, London Mayor election

Friday, 09 January 2026 | Web Desk

نیویارک کی طرح لندن کےمیئرکےالیکشن پربھی دنیابھرکی نظریں ٹکی ہوتی ہیں ۔ نیویارک کےمیئرکاالیکشن توہوچکالیکن لندن کااگلامیئرکون ہوگا، اس حوالےسےابھی سےسیاسی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں ۔ میئرلندن کی اہمیت کااندازہ اس بات سےبخوبی لگایاجاسکتاہےکہ لندن میں میئرکاالیکشن 2028میں ہوناہےلیکن لندن کےاگلےمیئرکیلئےپیشگوئیاں ابھی سےشروع ہوگئی ہیں ۔

ریفارم یوکےنامی سیاسی جماعت نےابھی سےاپنےامیدوارکےنام کااعلان کردیاہے ۔ پارٹی رہنمانے اعلان کیا کہ میئرلندن کے آئندہ الیکشن میں ان کی جماعت کی امیدوار لیلیٰ کیننگھم ہوں گی۔

لیلی کیننگھم کی نامزدگی کےپیشگی اعلان کامقصدحال ہی میں ہونےوالےمقامی انتخابات اورپارٹی الیکشن میں انھیں متحرک کرناہے۔

یہاں یہ بھی واضح رہےکہ لندن کےموجودہ میئرصادق خان نےتاحال چوتھی مدت کےلیےالیکشن لڑنےکاکوئی واضح اعلان نہیں کیا۔

لیلیٰ کیننگھم مسلمان ہیں اورمیڈیا سے بات کرتےہوئےان کاکہناتھاوہ میئر منتخب ہوئیں تو جرائم کے خلاف سخت کارروائی اوّلین ترجیح ہوگی۔

لیلیٰ کیننگھم اس سے قبل 2022 میں ویسٹ منسٹر سے کونسلر منتخب ہوچکی ہیں۔ ایک برطانوی سیاست دان اور کراؤن پراسیکیوشن سروس کی سابق پراسیکیوٹر ہیں۔ ان کے والدین 1960 کی دہائی میں مصر سے برطانیہ منتقل ہوئے تھے جہاں لیلیٰ کیننگھم جن کا سابقہ نام لیلیٰ ڈوپی تھا، اگست 1977 میں پیدا ہوئیں اور پلی بڑھیں۔

وینزویلاآپریشن میں کتنےلوگ مارےگئے؟

ان کی پہلی شادی سے4 بچےہیں جب کہ دوسری شادی ایک امریکی سے کی جن سےایک بیٹا ہے۔ امریکی شوہر کے پہلی بیوی سے دو بچوں کی پرورش بھی لیلیٰ کررہی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

US to contact Iran's revolutionary guards directly

امریکاکاپاسداران انقلاب سےمذاکرات کافیصلہ

Friday, 26 June 2026 | Web Desk امریکا نےایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ براہِ راست …