Home / وزیرخزانہ نےقومی معشیت کاسچ قوم کوبتادیا

وزیرخزانہ نےقومی معشیت کاسچ قوم کوبتادیا

Shaukat Tareen Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نےجب سےاپنےعہدےکاچارج سنبھالاہےوہ دوسروں کی طرح جھوٹ بولرکرقوم کودھوکےمیں رکھنےکی بجائےمعیشت کےحوالےسےبڑےبڑےسچ قوم کوبتارہےہیں۔

اپنےتازہ ترین بیان میں ترین صاحب کاکہناہےکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ ناانصافی کی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کےاجلاس میں اظہارخیال کرتےہوئےانہوں نے کہا کہ بجلی ٹیرف میں اضافے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ بالکل نا جائز ہے، معیشت کا پہیہ چل نہیں رہا، ٹیرف بڑھانے سے کرپشن بڑھ رہی ہے۔

شوکت ترین نےخبردارکیاکہ جی ڈی پی گروتھ 5 فیصد تک نہ لے کر گئے تو 4 سالوں تک ملک کا اللہ حافظ ہے، آئی ایم ایف کو سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں کہ بجلی کاٹیرف بڑھانے سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، آئی ایم ایف سے کہاہے کہ گردشی قرضہ کم کریں گے لیکن ٹیرف بڑھانا سمجھ سےبالاترہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ معیشت کی بحالی اور استحکام کیلئے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔ انہوں نےآئی ایم ایف سےمعاہدےپرنظرثانی کاعندیہ بھی دیا۔

یہ بھی چیک کریں

tax on solar panels

سولرپینلزلگوانےوالوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے گھریلواورکمرشل سولرپینل لگانے …