ویب ڈیسک: امریکی سفارتخانے نے اسلام آباد میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نقل و حرکت سے قبل اپنے ذاتی سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچنے کے لیے مقامی میڈیا کی نگرانی کرتے رہیں۔ ایڈوائزری میں خاص طور پر امریکی شہریوں کو اسلام آباد کی فیصل مسجد اور اس کے اطراف میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، شہریوں کو ہدایت دی …
مزید پڑھیں »دوسرےصوبوں کےطلباکوبھی لیپ ٹاپ ملیں گے،مریم نواز
ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دوسرے صوبوں کے طلبہ کے لیے بھی ہونہار اسکالرشپ اسکیم کی منظوری دے دی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10 ہزار کر دی گئی ہے، اور یہ لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے طلبہ بھی ہمارے بچے ہیں، اور ہونہار اسکالرشپ کے لیے پنجاب کا جو معیار ہے، وہی دیگر صوبوں کے طلبہ کے لیے بھی لاگو کیا …
مزید پڑھیں »سندھ کےتعلیمی اداروں میں چھٹی کااعلان
ویب ڈیسک ۔۔ محکمہ تعلیم سندھ نے 14 فروری کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔ محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شب برات کےموقع پر 14 فروری بروز جمعہ کوتعلیمی ادارےبندرہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 15 شعبان کو سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔
مزید پڑھیں »عمران خان کوجیل سےٹرانسفرکرنےکی تجویزدی:گنڈاپور
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو بنی گالہ، نتھیاگلی اور وزیراعلیٰ ہاؤس منتقل کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی، لیکن اس پر پیشرفت نہیں ہو سکی کیونکہ عمران خان چاہتے تھے کہ ان کی منتقلی سے پہلے تمام کارکنوں کو رہا کیا جائے۔ پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ کام کے لیے نکلتے ہیں تو کشتیاں جلا کر نکلتے ہیں۔ 24نومبرکواحتجاج کی فائنل کال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے پیغام ملا تھا کہ احتجاج …
مزید پڑھیں »وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ کر لیا
ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ کرلیا،جس کے تحت مالی سال 2024-25کی دوسری سہ ماہی کے لیے 2روپے فی یونٹ کمی متوقع ہے۔ پاورڈسٹری بیوشن کمپنیوں نےیہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپراکوجمع کروادی ہے۔ نیپراکی جانب سے اس درخواست کو منظوری مل جاتی ہے، تو مارچ 2025 سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کانفاذہوگا۔ اس فیصلے سے عوام کو 52 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا نے 12 فروری 2025 کو درخواستوں پرعوامی سماعت کرنےکافیصلہ کیاہے۔اگرکمی منظورہوتی ہے، تواس کمی کااثرمارچ، اپریل اور مئی 2025 کے مہینوں میں بجلی کےنرخوں پرہوگا۔ …
مزید پڑھیں »برکیلئےپاکستان آنےوالی امریکی خاتون دربدر
ویب ڈیسک ۔۔ ایک امریکی خاتون، اونیا اینڈریو رابنسن، جو نیویارک، امریکا سے تعلق رکھتی ہیں، پاکستانی نوجوان احمد میمن کی محبت میں گرفتار ہو کر کراچی پہنچیں۔ تاہم، جب احمد کے والدین کو ان کے تعلق کے بارے میں معلوم ہوا، تو انہوں نے اس رشتے کی مخالفت کی اور خاتون کو دھوکہ دے کر غائب ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد اونیا کراچی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں اور اب وہ امریکا واپس جانے سے انکار کر رہی ہیں۔ اونیا نے 11 اکتوبر 2024 کو کراچی پہنچ کر احمد میمن سے ملاقات کی، لیکن جلد ہی ان کا ویزہ …
مزید پڑھیں »کیا عمران حکومت نے 190 ملین پاؤنڈکیس میں پراپرٹی ٹائیکون کی مددکی؟
ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان کی حکومت پر پراپرٹی ٹائیکون اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے درمیان 190 ملین پاؤنڈز کی وطن واپسی کے حوالے سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اس معاملے میں ایک معاہدہ رازداری (ڈیڈ آف کانفیڈنشلٹی) سامنے آیا ہے جس پر اثاثہ ریکوری یونٹ (اےآریو) کے سربراہ مرزا شہزاد اکبر کے دستخط ہیں، اور اس معاہدے میں حکومت پاکستان کی براہِ راست مداخلت کی نشاندہی ہوتی ہے۔ یہ معاہدہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ کا بھی ذکر کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ معاہدے کی تفصیلات اس وقت …
مزید پڑھیں »چھبیسویں ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف نے26ویں آئینی ترمیم کوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ درخواست میں چھبیسویں ترمیم کےتحت ہونےوالےتمام فیصلوں اوراقدامات کوکالعدم قراردینےکی استدعا درخواست کےمطابق 26ویں آئینی ترمیم کےذریعےعدلیہ کی آزادی کوسلب کیاگیاحالانکہ آئین آزادعدلیہ کی ضمانت فراہم کرتاہے۔ درخواست میں یہ بھی استدعاکی گئی ہےکہ چھبیویں آئینی ترمیم کےتحت ہونےوالےتمام اقدامات کوخلاف آئین قراردیتےہوئےکالعدم قراردےدیاجائے۔ درخواست گزارکےمطابق کوئی بھی ترمیم آئینی کےبنیادی خدوخال میں تبدیلی کی اجازت نہِیں دیتی۔ سپریم کورٹ میں خصوصی انتظامات سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے مقدمات کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ کی عمارت میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ترجمان …
مزید پڑھیں »ملک ریاض کواحتساب سےکوئی نہیں بچاسکتا:خواجہ آصف
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ بہت ہوگیا، اب ملک ریاض کااحتساب ہوگااورکوئی ادارہ اب ان کاگریبان نہیں چھڑاسکتا۔ وزیردفاع خواجہ آصف کی نیوزکانفرنس ۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےپاکستانیوں کوخبردارکیاکہ کوئی بحریہ ٹاون کےپراجیکٹ میں پیسہ نہ لگائےکیونکہ ایساکرنےسےآپ کی رقم ڈوب سکتی ہے۔ خواجہ آصف نےکہاکہ ملک ریاض کامیڈیاپراس قدردباوہےکہ کوئی حکومت کاپبلک سروس میسج چلانےکوتیارنہیں ۔ انہوں نےکہاکہ یہ چاہیں توبیرون ملک کاروبارکریں لیکن ہم بطورحکوم اورریاست سب سےکہیں گےکہ ان کےکسی منصوبےمیں پیسہ نہ لگائین ۔ انہوں نےکہاکہ جن اداروں نےبھی ملک ریاض کی پشت پناہی کی ہےان سب کااحتساب ہوگا ۔ احتساب کالیول اب وہاں تک پہنچ چکاہےجہاں آج …
مزید پڑھیں »پی ٹی آئی جلدبازی نہ کرے: عرفان صدیقی
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے بات چیت ختم کرنے کے اعلان پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو کہا کہ چند دن ٹھہر جائیں،بات چیت بندنہ کریں اور حالات کو بہتر ہونے دیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آیا کہ پی ٹی آئی 5 دن کا انتظار کیوں نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات جمہوری عمل کا حصہ ہیں اور پی ٹی آئی کو اپنے …
مزید پڑھیں »