Khurram Aslam

یورپی یونین کےممالک میں داخلےپرپابندی

Corona vaccination

لاہور: (ویب ڈیسک) یورپی یونین نےروس ، چین اوربھارت کی تیارکردہ ویکسین لگوانےوالوں کیلئےاپنےرکن ملکوں میں داخلےپرپابندی عائدکردی۔ ایک بیان میں یورپی یونین کاکہناہےکہ صرف فائزر، موڈرنا، ایسٹرازینیکا اور جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین لگوانے والےہی رکن ملکوں میں داخل ہوسکیں گے۔ یورپی یونین کےاس فیصلےکےبعدبھارتی ، روسی اورچینی ویکسین لگوانےوالےیورپی یونین کےرکن ملکوں میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ اس سےپہلےسعودی عرب بھی چینی ویکسین پرپابندی لگانےکااعلان کرچکاہے۔ واضح رہےکہ پاکستانی حکام نےبھی سعودی عرب سےدرخواست کی ہےکہ چینی ویکسین لگوانےوالوں کوآنےکی اجازت دی جائےتوپاکستان سےلوگ حج وعمرہ کیلئےحجازمقدس کاسفرکرسکیں ۔ فی الحال سعودی حکام نےپاکستانی کی درخواست کاجواب …

مزید پڑھیں »

فیس بک چھوڑیں اورکمال دیکھیں

Facebook Logo

لاہور:(ویب ڈیسک) حال ہی میں سامنےآنےوالی ایک نئی تحقیق کےمطابق ماہرین نےاس بات کوتسلیم کیاہےکہ فیس بک سےدوری دماغ اورجسم کیلئےفائدہ مندہے۔ اس تحقیق کےحیرت انگیزانکشافات کےمطابق اگرمحض چارہفتوں کیلئےفیس بک کربندکردیاجائےتولوگوں کی دماغی صحت میں بہت اہم تبدیلی آسکتی ہے۔ نیویارک کی سٹینفوریونیورسٹی کی سوشل میڈیاکےانسانی ذہن پرپڑنےوالےاثرات پرکی گئی تحقیق کےمطابق روزانہ 15منٹ سےزیادہ سوشل میڈیاکااستعمال کرنےوالوں کےمقابلہ میں ایسےصارفین جنہوں نےفیس بک کومکمل طورپرخیربادکہہ دیاتھا،ان کی سماجی سرگرمیاں پہلےسےبہترپائی گئیں۔ تحقیق کےمطابق سوشل میڈیاسےدوررہنےوالےاپنےدوستوں ، خاندان اوردیگرلوگوں سےپہلےسےزیادہ ملنےجلنےلگے،ان کےسماجی رابطوں میں پہلےسےزیادہ بہتری آئی اوران کی صحت پران سماجی میل جول کےاچھےاثرات مرتب ہوئے۔ تحقیق میں …

مزید پڑھیں »

کیابنگلہ دیش اسرائیل کوتسلیم کرنےوالاہے؟

Bengladesh Passport valid for Israel

ویب ڈیسک ۔۔ کیابنگلہ دیش اوراسرائیل مستقبل قریب میں سفارتی تعلقات قائم کرنےجارہےہیں ۔۔ ؟ یہ وہ سوال ہےجوان دنوں عالمی سطح پرہونےوالی تبدیلیوں پرگہری نگاہ رکھنےوالوں کےذہن میں سراٹھارہاہے۔ یہ سوال بلاوجہ پیدانہیں ہورہابلکہ اس کی پیچھےخودبنگلہ دیش حکومت کاایک حالیہ اقدام ہے۔ واضح رہےکہ بنگلادیش نےاپنے پاسپورٹ میں ’سوائے اسرائیل‘ کےباقی تمام ممالک کے لیے کارآمد کےالفاظ نکال دیےہیں۔ اس کی جگہ اب بنگلا دیش کے پاسپورٹ پر لکھا گیا ہےکہ ’یہ پاسپورٹ دنیا کے تمام ممالک کے لیے کار آمد ہے‘۔ بنگلا دیش کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ میں سے ’سوائے اسرائیل‘ کے الفاظ …

مزید پڑھیں »

خوشخبری ۔۔ اس سال حج ہوگا

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سمیت دنیابھرکےمسلمانوں کیلئےخوشخبری ہےکہ اس سال انشااللہ فریضہ حج کی ادائیگی ہوگی۔ اس حوالےسےنائب وزیرِ حج سعودی عرب عبدالفتاح مشاۃ نےکہاہےکہ رواں برس حجِ بیت اللّٰہ کو معطل نہیں کیا جائےگا، اس سال ان شاء اللّٰہ حج کے فریضے کی ادائیگی ہوگی۔ عبدالفتاح مشاۃ کےمطابق سعودی حکومت نےحج کیلئے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ حجاج کرام اور زائرین کی سہولت کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہےہیں۔ سعودی نائب حج کامزیدکہناتھاکہ حج کیلئے آنے والوں کیلئے ویکسین لازمی ہوگی۔ حج کے بارے میں تفصیلات اور طریقہ کار کے بارے میں شوال میں اعلان کیا جائے گا۔ نائب وزیرِ …

مزید پڑھیں »

اسرائیل کافلسطینیوں پرحملےمزیدتیزکرنےکااعلان

Prime Minister Israel

ویب ڈیسک ۔۔ غزہ میں اسرائیل کی فضائی دہشت ردی ۔۔ سویلین آبادی پراندھادھندبمباری کرکےدس بچوں سمیت اٹھائیس فلسطینیوں کوشہیدکردیا۔130 حملوں میں کئی رہائشی عمارتوں کوجان بوجھ کرنشانہ بنایاگیا۔خوف سے سہمےبچےاورخواتین جان بچانےکیلئےادھرادھربھاگتےرہے۔ اسی پربس نہیں بلکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ پر مزید قوت کے ساتھ حملے تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بن یامین نیتن یاہونےاس مقصدکیلئےاسرائیل ڈیفنس فورسز کے سدرن کمانڈ کا دورہ کیا اور موجودہ صورتحال پر بریفنگ لی۔ اجلاس کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں بین یامین نیتن یاہوکاکہناتھاکہ ’ہم ایک مہم جوئی کے بیچ میں ہیں، کل سے اب تک اسرائیل ڈیفنس فورسزنے …

مزید پڑھیں »

فلسطینی لڑکی مریم افیفی کیسےراتوں رات مشہورہوگئی؟

Palestinian girl Maryam Afifi

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کےوقت مسکرانےوالی بعد نڈر فلسطینی لڑکی مریم افیفی کی ویڈیودنیابھرکےسوشل میڈیاپرچندہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی۔ دھماکوں،گولیوں اور گرفتاری کا کوئی خوف یاخوف کاکوئی شائبہ تک اس بہادراوربےخوف فلسطینی لڑکی کے چہرے پر نظر نہیں آیا۔ مریم افیفی کوجب اسرائیلی فوج ہاتھ پیچھےکرکےہتھکڑی لگاکرلےجارہےتھےتووہ ایسےمسکرارہی تھی جیسےوہ جیل نہیں بلکہ اپنےگھرجارہی ہو۔ اس موقع پرمریم افیفی کاکہناتھاکہ وہ نہیں چاہتی کہ فلسطینی بچے بھی خوف کے سائے میں پرورش پائیں، ہمارےچہرے پر خوف اب نہیں ہوگا۔ واضح رہےکہ کچھ دنوں سےاسرائیلی فوج نےبغیرکسی وجہ کےفلسطینیوں پرحملےشروع کررکھےہیں ، اورتواورستائیسیوں رمضان کی …

مزید پڑھیں »

تباہ شدہ چینی راکٹ کاملبہ سمندرمیں گرگیا

Chinese Rocket Long March

ویب ڈیسک ۔۔ قارئین کیلئےاچھی خبرہےکہ خلامیں تباہ ہوجانےوالےچینی راکٹ کاملبہ جزائرمالدیپ کےقریب بحرہندمیں گرگیااوریوں کسی انسانی و مالی نقصان کاباعث نہیں بنا۔ چین کی خلائی انتظامیہ کےمطابق راکٹ کےملبےکازیادہ ترحصہ توزمین پرآنےسےپہلےہی خلامیں جل گیاتھااورجوبچاتھاوہ مالدیپ کےجزائرکےقربی بحیرہ ہندمیں گرگیا۔ البتہ چینی خلائی حکام کا کہنا ہے کہ واضح نہیں ہو سکا کہ راکٹ کا ملبہ مالدیپ کے کسی جزیرے پر بھی گرا ہے یا نہیں۔ یادرہےکہ چینی راکٹ لانگ مارچ راکٹ فائیو بی کے ذریعے مین ماڈیول 29 اپریل کو لانچ کیا گیا تھا۔ اس قسم کےخلائی مشن میں عام طور پر راکٹ کے بوسٹر اسٹیج لانچنگ کے …

مزید پڑھیں »

سٹورمیں چھینکنےپرخاتون سےکیاہوا؟

sneezing was crime during COVID-19

Updated: July 28, 2025 ویب ڈیسک ۔۔ یہ کہاجائےتوشایدبےجانہ ہوگاکہ کوروناوائرس نےجہاں ہزاروں لوگوں کوجسمانی طورپربیمارکردیاوہیں دنیاکی ترقی یافتہ اورپڑھی لکھی ترین اقوام کوذہنی مریض اوروہمی بھی بنائےرکھا۔ امریکی ریاست نیوجرسی کےایک سپرسٹورمیں عجیب وغریب واقعہ پیش آیا،عام حالات میں جس کاتصوربھی نہیں کیاجاسکتا۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ نیوجرسی کے شہر ہونور ٹاؤن شپ کے ایک اسٹور میں پیش آیا۔ سٹورمیں معمول کی خریداری جاری تھی کہ ایک خاتون نےزورکی چھینک ماری اورپھرکھانسی بھی کی ۔ ایساہوتےہی سٹورمیں سراسیمگی پھیل گئی اورانتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ۔ دیکھتےہی دیکھتےپوراسٹورگاہکوں سےخالی ہوگیا۔ سٹورانتظامیہ نےکوروناوائرس کےخدشےکوسامنےرکھتےہوئےتقریباً 56 لاکھ روپےمالیت کی …

مزید پڑھیں »

کوروناکوشکست دینےسپرکمپیوٹرآگیا

Super computer against corona virus

ویب ڈیسک ۔۔ کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے سپرکمپیوٹر بھی میدان میں آگیا۔ سائنسدانوں کاخیال ہےکہ عالمی وبا سائنسدانوں کے لیے ایک بہت بڑاچیلنج ہےجس کے پھیلائو کی رفتار کو شکست دینے کے لیے ضروری ہے کہ اس سے بھی زیادہ تیزی سے تحقیقی عمل کو آگے بڑھانےکی ضرورت ہے۔ اسی مقصدکیلئے دنیا کے تیز ترین سپرکمپیوٹر سمٹ کو اسی کام کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ سپرکمپیوٹرکیاکرسکتاہے؟ سی این این کی رپورٹ کے مطابق آئی بی ایم کا یہ سپرکمپیوٹر مصنوعی ذہانت والے دماغ سے لیس ہے جو ایسے ہزاروں تجزیے کرسکتا ہے جس سے یہ جاننے …

مزید پڑھیں »

سعودی خواتین کوپبلک مقامات پرسموکنگ کی اجازت

Saudi women can smoke in public

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی عرب میں خواتین کوڈرائیونگ کرنے،ریسٹورنٹس میں اکیلےجانےکےبعداب وہاں کی حکومت نےخواتین سے متعلق حقوق میں مزید نرمی کرتےہوئےانہیں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کی اجازت بھی دےدی ہے۔ سعودی عرب میں حالیہ کچھ مہینوں کے دوران خواتین کی جانب سے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے کے بہت زیادہ واقعات دیکھنےمیں آرہےتھے،جس کےبعدحکومت نےاسےباقاعدہ قانونی شکل دینےکافیصلہ کیاہے۔ ریاض میں ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرنے والی سعودی دوشیزہ جوسگریٹ بھی پیتی ہیں کہتی ہیں کہ عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی حال ہی میں خواتین کو ملنے والی آزادی پر عمل کا ایک حصہ ہے، میں …

مزید پڑھیں »