Home / اسرائیل کافلسطینیوں پرحملےمزیدتیزکرنےکااعلان

اسرائیل کافلسطینیوں پرحملےمزیدتیزکرنےکااعلان

Prime Minister Israel

ویب ڈیسک ۔۔ غزہ میں اسرائیل کی فضائی دہشت ردی ۔۔ سویلین آبادی پراندھادھندبمباری کرکےدس بچوں سمیت اٹھائیس فلسطینیوں کوشہیدکردیا۔130 حملوں میں کئی رہائشی عمارتوں کوجان بوجھ کرنشانہ بنایاگیا۔خوف سے سہمےبچےاورخواتین جان بچانےکیلئےادھرادھربھاگتےرہے۔

اسی پربس نہیں بلکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ پر مزید قوت کے ساتھ حملے تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بن یامین نیتن یاہونےاس مقصدکیلئےاسرائیل ڈیفنس فورسز کے سدرن کمانڈ کا دورہ کیا اور موجودہ صورتحال پر بریفنگ لی۔

اجلاس کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں بین یامین نیتن یاہوکاکہناتھاکہ ’ہم ایک مہم جوئی کے بیچ میں ہیں، کل سے اب تک اسرائیل ڈیفنس فورسزنے غزہ میں حماس کیخلاف سیکڑوں حملے کیے ہیں، ہم نے ان کے کمانڈرز کو نشانہ بنایا، ہم نے دیگر اہم اہداف کو نشانہ بنایا‘۔

نیتن یاہو نے مزیدکہناتھاکہ ہم اپنے حملوں کی رفتار اور قوت کو مزید بڑھائیں گے، حماس کو ایسی ٹھیس پہنچے گی جس کی اس نے توقع نہیں کی ہوگی۔

یہ بھی چیک کریں

Trump holds sanctions relief plan for Iran

ایران پرپابندیوں میں نرمی کامنصوبہ موخر

تاریخ: 27 جون 2025 | نیوز میکرز ویب ڈیسک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک …