Home / تحریک عدم اعتماد:ق لیگ کاعمران خان کی حمایت کافیصلہ

تحریک عدم اعتماد:ق لیگ کاعمران خان کی حمایت کافیصلہ

Ch Pervez Elahi to support PM Imran Khan

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک عدم اعتمادکوناکام بنانےکیلئےحکومت نےبڑامحاذسرکرلیا۔

جی ہاں ۔۔ وفاقی حکومت نےپنجاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدارسےاستعفیٰ لیکرق لیگ کےچودھری پرویزالہیٰ کووزیراعلیٰ پنجاب بنانےکی پیشکش کردی ہے۔ جیونیوزنےذرائع کےحوالےسےبتایاکہ پرویزالہیٰ نےیہ پیشکش قبول کرلی ہے۔ چودھری پرویزالہیٰ کو یہ پیشکش پیرکوبنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان سےملاقات کےدوران دی گئی ۔

سیاسی ماہرین کےمطابق ق لیگ کاحکومتی کیمپ میں جانااپوزیشن کیلئےبڑاسیاسی دھچکاثابت ہوسکتاہے۔ تاہم اس حوالےسےایک دلچسپ بات یہ بھی ہےکہ ق لیگ کےوفاقی وزیرطارق بشیرچیمہ نےپرویزالہیٰ کےفیصلےپراحتجاج کرتےہوئےوزات سےاستعفیٰ دےدیااوراعلان کردیاکہ وہ تحریک عدم اعتمادکےحق میں ووٹ دینگے۔

اسی حوالےسےیہ خبربھی انتہائی دلچسپی کاباعث ہےکہ چودھری پرویزالہیٰ کےفیصلےپرچودھری شجاعت نےبھی شدیدتحفظات کااظہارکیااورذرائع کےمطابق ق لیگ میں چودھری پرویزالہیٰ کےفیصلےکولیکردونوں بھائیوں میں پھوٹ پڑگئی ہے۔ تاہم یہ واضح کرتےچلیں کہ ق لیگ نےباضابطہ طورپراس خبرکےفائل کرنےتک کوئی اعلان نہیں کیا۔

یہ بھی چیک کریں

Faisal Vawda Questions Murad Saeed mysterious disappearance

مرادسعیدکی گمشدگی سے2لوگ جڑےہیں: فیصل واوڈا

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےسابق رہنمافیصل واوڈاجن کی شعلہ بیانی سےکبھی پی ٹی آئی …