Home / طالبان بدھاکےمجسموں کی حفاظت پرمامور۔۔لیکن کیوں؟

طالبان بدھاکےمجسموں کی حفاظت پرمامور۔۔لیکن کیوں؟

Taliban Securing Buddhas in Afghanistan

ویب ڈیسک ۔۔ افغانستان کےسنگلاخ پہاڑوں کی چٹانوں میں قدرتی طورپربنی ہوئی غاروں میں بدھاکےقدیم مجسمےپرسکون اندازسےمراقبےمیں گم ہیں ۔ ان پرپیچ اورزیرزمین بنی ہوئی غاروں کےبارےمیں بتایاجاتاہےکہ یہاں دنیاکاسب سےبڑاتانبےکاذخیرہ موجودہے۔

کتنی عجیب بات ہےکہ اپنےسابقہ دورحکومت میں بدھاکےمجسموں کوکفرکی علامت سمجھتےہوئےانہیں راکٹ لانچرمارکراڑانےوالےطالبان آج ان غاروں میں موجودبدھاکےمجسموں کی حفاظت پرمامورہیں۔ ایساشایدچین کوخوش کرنےکیلئےہےکیونکہ طالبان چاہتےہیں کہ چین ان غاروں میں موجودقیمتی تانبےکوباہرنکالےتاکہ افغانستان کی بیمارمعیشت کوڈالرزکی آکسیجن زندگی دےسکے۔

پہلی صدی کے بدھ بھکشوؤں کی بنائی ہوئی خانقاہ کی باقیات کےمقام پرطالبان سکیورٹی کےسربراہ حکیم اللہ مبارز کےمطابق میس عینک نامی تانبےکی کان کی حفاظت اربوں ڈالرکی چینی سرمایہ کاری کاراستہ کھولنےکیلئےبہت اہمیت کی حامل ہے۔

یادرہےکہ 2008میں اس وقت کےصدرحامد کرزئی کی انتظامیہ نے میس عینک نامی کان سے سے اعلیٰ درجے کا تانبا نکالنے کے لیےچینی کمپنی سے30 سالہ معاہدہ کیا۔ ایک رپورٹ کےمطابق اس کان میں 12 ملین ٹن تک معدنیات موجود ہیں۔

چین اس موقع سےفائدہ اٹھاناچاہتاہےاورافغانستان میں چین کےسفیرکاکہناہےبات چیت جاری ہےلیکن فی الحال کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

یہ بھی چیک کریں

US senators threaten ICC

امریکی سینیٹرزکی عالمی عدالت کودھمکی

ویب ڈیسک ۔۔ ایک درجن سےزائدامریکی سینیٹرزکاعالمی فوجداری عدالت کوانتباہ۔ اسرائیلی حکام کےخلاف کارروائی کی …