Home / مریم نوازکی ضمانت منسوخ کی جائے،نیب کی درخواست

مریم نوازکی ضمانت منسوخ کی جائے،نیب کی درخواست

Maryam Nawaz Sharif

ویب ڈیسک ۔۔ نیب لاہور نےمریم نواز کی ضمانت خارج کروانے کےلیےلاہور ہائیکورٹ سےرجوع کرلیاہے۔ درخواست میں چیئرمین نیب پراسیکیوٹرکےتوسط سےموقف اختیارکیاہےکہ مریم نوازضمانت کےبعدسےمسلسل ریاستی اداروں کےخلاف بیان بازی میں مصروف ہیں اوراس کےعلاوہ اپنےخلاف مقدمات میں نیب سےتعاون بھی نہیں کررہیں ۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چوہدری شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پررہا ہیں اور وہ چوہدری شوگرملز سمیت دیگر انکوائریزکےسلسلےمیں تحقیقات میں تعاون نہیں کررہیں، مریم نوازکو چوہدری شوگر ملز کیس میں دستاویزات طلبی کے لیے 10 جنوری 2020 کو نوٹس بھجوائے گئے تھے ، انہوں نے نیب نوٹسز پر کوئی توجہ نہیں دی اور نہ مطلوبہ ریکارڈ فراہم کیا جس کےبعد انہیں دستاویزات فراہم نہ کرنے پر 11 اگست 2020 کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا لیکن اگست 2020 میں مریم نواز نے اپنی سیاسی طاقت کا استعمال کیا اور نیب آفس پر حملہ کروایا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ مریم نواز پیش نہ ہو کر نیب کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں لہٰذا ان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت 15مارچ کوسماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی سماعت کرے گا۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR presser

انتشاری ٹولےسےکوئی بات نہیں ہوگی:ترجمان پاک فوج

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ نومئی والےانتشاری ٹولےسےکوئی بات نہیں ہوگی۔ نومئی کرنےاورکروانےوالوں کوسزادیناپڑےگی۔ ترجمان پاک فوج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے