Home / یہودی آپےسےباہر،مسلمانوں پرکھلم کھلاحملے

یہودی آپےسےباہر،مسلمانوں پرکھلم کھلاحملے

Israeli Ultra Nationalists attack Palestinians

ویب ڈیسک — انتہاپسندصیہونیوں اورآبادکاریہودیوں نے اتوار کے روزنہتےفلسطینیوں پرحملہ کرکےدرجنوں کوزخمی کردیا۔ یہ حملہ قدیم یروشلم شہرمیں یہودیوں کی جانب سےکئےجانےوالےسالانہ متنازعہ فلیگ مارچ کےدوران کیاگیا۔ واضح رہےکہ یہ فلیگ مارچ ہرسال فلسطین پریہودیوں کےقبضےکی یادمیں منایاجاتاہے۔

فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (پی آر سی ایس) نے بتایا کہ پرانے شہر اور اس کے آس پاس کے علاقے میں کم از کم 40 فلسطینی زخمی
ہوئےجنہیں اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ چوٹوں میں ربڑکوٹڈاسٹیل کی گولیوں ، مار پیٹ اور کالی مرچ کے اسپرے سےآنےوالے زخم شامل ہیں۔

مارچ کےدوران اسلام اورمسلمانوں کےخلاف نعرےبازی کرتےہوئےصیہونیوں نےبوڑھی مسلمان خواتین کالحاظ بھی نہ کیااورانہیں شدیدزدوکوب کیا۔ اسی قسم کےتشددکانشانہ بننےوالی ایک عمررسیدہ مسلمان خاتون آئیدہ سیداوی نےصحافیوں سےبات کرتےہوئےکہاکہ مسجداقصیٰ مسلمانوں کیلئےہےاوروہ کسی صورت مسجداقصیٰ سےدستبردارنہیں ہونگے،چاہےکسی بھی قیمت کیوں نہ دینی پڑے۔

یادرہےکہ اتوارکےروزیہودیوں کےایک انتہاپسندگروہ نےاچانک مسجداقصیٰ کےاندرعبادت میں مصروف مسلمانوں پرحملہ کردیا،ان پرربڑکی گولیاں برسائیں اوراس دوران چارفلسطینیوں کوگرفتاربھی کیاگیا۔

پولیس کےاندازے کے مطابق ، اتوار کے روز2،600 سے زیادہ اسرائیلیوں نےمسجد اقصیٰ پردھاوابول دیا۔ یہودیوں نےمسجدکےاندراجتماعی عبادت بھی کی اورکئی دہائیوں پرانے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی پرچم اٹھایا۔ واضح رہےکہ مسجداقصیٰ میں صرف مسلمانوں کوعبادت کی اجازت ہے۔

مسجداقصیٰ پرحملےکےجواب میں مسلمانوں نےیروشلم ، مقبوضہ مغربی کنارے ، اور غزہ کی پٹی میں احتجاجی ریلیاں نکالیں۔

بین الاقوامی امورپرگہری نظررکھنےوالےتجزیہ نگاروں کاکہناہےکہ یہودیوں کےاس تازہ پاگل پن کی کوئی خاص وجہ نہیں سوائےاس کےکہ وہی اس سرزمین کےاصل مالک و وارث ہیں اوروہ جیسےچاہیں گےفلسطینیوں کویہاں رکھیں گے۔

یادرہےکہ مسلمان ممالک کی عالمی تنظیم آرگنائزیشن آف اسلامک کانفرنس کی جانب سےان تازہ یہودی حملوں کی مذمت سامنےنہیں آئی ۔

یہ بھی چیک کریں

Ban on Tik Tok in USA

ٹک ٹاک نہیں بیچیں گے:امریکہ کوصاف جواب

ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکی مقبول ویڈیوشیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی مالک چینی کمپنی بائٹ ڈانس …