Home / متنازعہ ڈرامہ سین ، دانش تیمورپرکڑی تنقید

متنازعہ ڈرامہ سین ، دانش تیمورپرکڑی تنقید

Danish Taimoor being trolled on social media

ویب ڈیسک — پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کےمشہوراداکار دانش تیموراےآروائی ڈیجیٹل پرآن ائیرہونےوالےاپنےتازہ ترین ڈرامے کیسی تیری خُودغرضی میں اپنےایک ٹیلی فونک سین کی وجہ سےشدیدتنقید کی زدمیں ہیں۔

یہ ڈرامہ آن ائیرہوتےہی مقبولیت کی بلندیوں کوچھورہاہےاوراس کی پہلی قسط کو یوٹیوب پر 16 ملین ویوز ملے جبکہ دوسری قسط کو صرف چند دنوں میں 11 ملین بار دیکھا گیا۔

دانش تیمورپرتنقیداس وقت شروع ہوئی جب تیسری قسط آن ائیر ہوئی اورکچھ ہی دیر میں یوٹیوب کے7 ملین ویوزکو عبورکرلیا۔ اس ڈرامےکےایک سین میں دانش تیمورہیروئن سےبات کررہےہیں جوروتےہوئےدانش سےاپنے باپ کی رہائی کی بھیک مانگ رہی ہےاوردانش موقع کافائدہ اٹھاتےہوئےبارباراسےمجبورکرتاہےوہ فون پربس اس کانام لیتی جائے۔

ہیروئن جب اس کانام لیتی ہےتووہ کہتاہےپھرلو،ذراپیارسےلومیرانام اورجب وہ مجبوری کی عالم میں اس کاحکم بجالاتی ہےتودانش ٹھنڈی سانس بھرتادکھائی دیتاہے۔

سوشل میڈیاپرایک صارف نےاس سین کوفون سیکس قراردیتےہوئےشدیدتنقیدکانشانہ بنایاجبکہ کچھ نےاسےسین کی ڈیمانڈقراردیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Noman Ijaz Criticize Drama Content

نعمان اعجازکی ٹی وی ڈراموں پرتنقید

ویب ڈیسک ۔۔ سینئراداکارنعمان اعجازکی پاکستانی ڈراموں کےکانٹینٹ پرکڑی تنقید۔موجودہ دورکےڈراموں پرافسوس کا اظہارکرتےہوئےنعمان اعجازنےکہاپاکستانی …