پاکستان

پنجاب:ویکسین نہ لگوانےوالوں کےموبائل فون بندکرنےکی تجویز

Corona vaccination

لاہور:(ویب ڈیسک) کوروناویکسینیشن نہ کرانےوالوں کےخلاف پنجاب حکومت نےسخت اقدامات کافیصلہ کرلیا۔ ایک خبرکےمطابق پنجاب کی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت کوروناکےحوالےسےاجلاس میں کوروناویکسینیشن نہ کرانےوالوں کےخلاف مختلف تجاویزپرغورکیاگیا۔ اجلاس میں ویکسینیشن نہ کرانےوالوں کی موبائل سم بلاک کرنے، سرکاری دفاتر ، شاپنگ مالز،پارکس اورریسٹورنٹس میں داخلہ بندکرنےکی تجاویزپرغورکیاگیا۔ اس موقع پرڈاکٹریاسمین راشدکاکہناتھاکہ کوروناکےخلاف جنگ ویکسین لگواکرہی جیتی جاسکتی ہے۔ لوگ زیادہ سےزیادہ تعدادمیں ویکسین لگوائیں ۔

مزید پڑھیں »

رائیونڈکاوزیراعظم بلاول کےنشانےپر

PPP chairman Bilawal Bhutto

لاہور:(مانیٹرنگ ڈیسک/محمدظہیر) چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی حکومت اورمسلم لیگ ن پرکڑی تنقید۔ دونوں پرتاک تاک کرتیرچلائے۔ اسلام آبادمیں میڈیاسےبات کرتےہوئےبلاول بھٹوکاکہناتھاکہ عوام کوبدترین مہنگائی اوربےروزگاری کاتحفہ دینےوالاوزیراعظم ملک کی معاشی ترقی کےدعوےکررہاہے۔ عمران خان کاعام آدمی سےکوئی تعلق نہیں اس لئےانہیں عام آدمی کی مشکلات کاکوئی احساس نہیں ۔ بلاول نےکہاکہ عمران خان کےبقول ملک کی معاشی حالت بہترہوئی ہےتوایک کروڑنوکریاں اورپچاس لاکھ گھرکدھرہیں ؟ ہوسکتاہےوزیراعظم جس معاشی بہتری کی بات کررہےہیں وہ ان کی اےٹی ایمزکی زندگی میں آئی ہو۔ مسلم لیگ ن کوآڑےہاتھوں لیتےہوئےبلاول بھٹونےکہاکہ رائیونڈکےوزیراعظم کوسزایافتہ قیدی ہونےکےباوجودملک سےباہربھجوادیاجاتاہےاوراپوزیشن لیڈرپنجاب کاہوتواسےضمانت بھی مل جاتی ہے۔ …

مزید پڑھیں »

کیاملالہ شادی پریقین نہیں رکھتیں ؟

Malala Yousafzai Marriage

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کےپسماندہ اورمذہبی طورپرقدامت پسندعلاقےسوات سےتعلق رکھنےوالی دنیاکی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نےشایدپہلی باراپنی شادی کےحوالےسےکھل کربات کی ہےاورجن خیالات کااظہارکیاہےانہیں جاننےکےبعدیقیناًپاکستان میں رہنےوالوں کی اکثریت حیران رہ جائےگی۔ حال ہی میں فیشن میگزین ووگ کودئیےگئےخصوصی انٹرویومیں ملالہ یوسفزئی نےشادی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہارکرتےہوئےکہاکہ وہ یقین سےکچھ نہیں کہہ سکتیں کہ وہ شادی کریں گی بھی یا نہیں؟ انٹرویو میں ملالہ نےکہا کہ انہیں آج تک سمجھ نہیں آئی کہ شادی کرناکیوں پڑتی ہے؟اگر آپ کسی کا زندگی بھر کا ساتھ چاہتے ہیں تو اس کیلئے نکاح نامے پر دستخط کیوں …

مزید پڑھیں »

نویں اوردسویں کےطلبہ کیلئےبڑےریلیف کااعلان

Pakistani Education Minister

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) اس سال امتحانات ضرور ہوں گےاورامتحانات کےبغیرکسی کواگلےگریڈمیں پروموٹ نہیں کیاجائےگا۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودنےآج ایک پریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ صوبوں کی مشاورت سےنویں اورگیارہویں کی کلاسز شروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ شفقت محمود نے کہا کہ نویں دسویں کے امتحانات کےحوالےسےایک خاص بات یہ بتائی کہ امتحانات صرف اختیاری مضامین اور ریاضی کےلئےجائیں گے، نویں اور دسویں کے امتحانات میں باقی مضامین کے امتحانات نہیں لیے جائیں گے۔ انہوں نےکہاکہ ملک بھرمیں امتحانات جولائی میں لئےجائیں گے۔ دسویں اور بارہویں کےبعددیگرجماعتوں کےامتحانات لئےجائیں گے۔ نویں اور گیارہویں کے امتحانات بعد میں ہوں گے، او لیول کے …

مزید پڑھیں »

پاکستانیوں کیلئےکویت سےبڑی خوشخبری

Kuwait city

لاہور: (ویب ڈیسک) کویت نے 10 سال بعد پاکستانیوں کے لیے ویزا بحال کردیا۔ وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق کویت نے پاکستانیوں کے لیے فیملی، بزنس اور ٹیکنیکل ویزا بحال کردیا ہے۔ پاکستان اور کویت کے درمیان فیملی اور بزنس ویزا فوری بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق پاکستانی ورکز کو معاہدے کے مطابق کویتی ویزا جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیےمیں مزیدیہ بھی کہاگیاہےکہ پاکستانیوں کے لیے کویتی ویزا بحالی کے بعد خلیجی ممالک میں رہنے والے پاکستانی آن لائن ویزا لے کر کویت جاسکیں گے۔

مزید پڑھیں »

جہانگیرترین کوکلین چٹ نہیں دی،علی ظفر

Ali Zafar PTI senator

لاہور: (ویب ڈیسک) سینیٹرعلی ظفرنےمیڈیاپراپنی رپورٹ کےحوالےسےآنےوالی خبروں کی سختی سےتردیدکی ہے۔ انہوں نےکہاکہ انہوں نےتاحال کوئی رپورٹ نہیں لکھی اوراگررپورٹ دی بھی توضروری نہیں کہ وہ لکھی ہوئی ہو۔ وہ اگررائٹنگ میں گئی بھی توصرف وزیراعظم کوجائےگی۔ یہ رپورٹ تحریک انصاف کےاندرونی معاملات کےبارےمیں ہوگی اوراس کاقانونی کارروائی اورچلنےوالی تحقیقات پرکوئی اثرنہیں ڈالےگی۔ رپورٹ کی تیاری میں میری جہانگیرترین کےوکلاسےملاقات ہوئی ۔ رپورٹ میں نےابھی تک نہیں دی اورکوئی نہیں جانتاکہ اس رپورٹ میں کیاہوگا؟ میری شہزاداکبرکی موجودگی میں جہانگیرترین سےکوئی ملاقات نہیں ہوئی ۔ میری رپورٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ۔ اس پرغیرضروری تبصرےنہ کئےجائیں۔ میں نےابھی …

مزید پڑھیں »

جہانگیرترین کوکلین چٹ مل گئی ، راجہ ریاض

Raja Riaz PTI

لاہور: (ویب ڈیسک) جہانگیرترین گروپ کےسب سےاہم رکن ، ممبرقومی اسمبلی راجہ ریاض نےدعویٰ کیاہےکہ منگل کےروزاسلام آبادکےایک گھرمیں جہانگیرترین کی سینیٹرعلی ظفراورشہزاداکبرسےملاقات ہوئی ۔ ایک ٹی وی پروگرام میں راجہ ریاض نےحلفاً اس بات کااقرارکیاکہ جہانگیرترین کواس ملاقات میں سینیٹرعلی ظفرنےشوگرسکینڈل میں کلین چٹ دی ہے۔ راجہ ریاض نےکہاکہ اگرکوئی یہ کہےکہ یہ ملاقات نہیں ہوئی تومیں جرمانہ اداکرنےکوتیارہوں ۔ راجہ ریاض کےمطابق انہیں خودجہانگیرترین نےاسلام آبادسےلاہورجاتےہوئےراستےمیں یہ بات تفصیل سےبتائی۔ انہوں نےکہاکہ جانگیرترین سےکہاگیاکہ ان کاشوگرسکینڈل سےکوئی تعلق نہیں ۔ انہوں نےکہاکہ جوبات وہ کہہ رہےہیں وہ سچ آنےوالےچندروزمیں سچ ثابت ہوگی ۔ راجہ ریاض کےمطابق وہ اگلےچندروزمیں …

مزید پڑھیں »

حکومت کوایک بارپھرسبکی کاسامنا

Supreme Court of Pakistan

لاہور:(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کوایک مرتبہ پھرسبکی کاسامنا۔ اس خبرکی تفصیل کےمطابق صدرمملکت ، وزیراعظم اوروزیرقانون کی جانب سےایک بارپھرسپریم کورٹ کےجسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےخلاف ریفرنس بھیج کراس پرسماعت کیلئےفل بنچ بنانےکی استدعاکی گئی تھی ۔ رجسٹرارسپریم کورٹ نےصدرمملکت کےدفترسےبھجوائی جانےوالی اس درخواست کویہ کہہ کرواپس بھجوادیاکہ ایک ہی کیس میں دومرتبہ نظرثانی نہیں کی جاسکتی۔ یادرہےکہ اس سےپہلےجسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےخلاف صدارتی ریفرنس عدالت عظمیٰ مستردکرچکی ہے۔ صدارتی ریفرنس کےسپریم کورٹ کےفیصلےکےبعدجسٹس فائزعیسیٰ کی نظرثانی درخواستوں پربھی فیصلہ سنایاجاچکاہے۔

مزید پڑھیں »

صرف شہبازشریف کی سنیں گے،بلاول بھٹو

PPP chairman Bilawal Bhutto

لاہور: (ویب ڈیسک) ۔۔ چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکہتے ہیں موجودہ حکومت کی نالائقی کانتیجہ قوم بدترین مہنگائی کی صورت میں بھگت رہی ہے۔ پی ٹی آئی ایم ایف حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کومستردکرتےہیں ۔ مسلم لیگ کےصدرشہبازشریف ہیں ، جووہ کہیں گےہم اسےہی مسلم لیگ ن کی پالیسی سمجھیں گےاوراسی کےحساب سےچلیں گے۔ انہوں نےکہاکہ پانی کےمعاملےپرسندھ کےلوگوں سےنااںصافی کی جارہی ہے۔ 1991کاپانی کامعاہدہ سندھ کےعوام پرمسلط کیاگیا۔

مزید پڑھیں »

شاہدخاقان عباسی کی پی ڈی ایم چھوڑنےکی دھمکی

Shahid Khaqan Abbasi

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کےرہنماشاہدخاقان عباسی کہتےہیں پیپلزپارٹی نےپی ڈی ایم کااعتمادتوڑاہے،لہذاپی ڈی ایم میں واپسی کیلئےمعافی اسےمانگناپڑےگی،وہ پیپلزپارٹی کےکہنےپرکسی سےمعافی نہیں مانگیں گے۔ نجی ٹی وی کےپروگرام میں بات کرتےہوئےانہوں نےکہاکہ ہم کسی سازش کےتحت موجودہ حکومت کوگرانےمیں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔ انہوں نےکہاکہ ہم کسی سےسوداکرکےحکومت نہیں گراناچاہتے۔ ملک میں آئینی کی حکمرانی چاہتےہیں ۔ آئین کی خلاف ورزی کرکےحکومت گرانادرست نہیں ۔ ہم چاہتےہیں کہ آج جوملک کےحالات ہیں اس کی ذمہ داری قبول کی جائے۔ ملک میں الیکشن چوری ہوئے،اس کی ذمہ داری قبول کی جائے۔ فیصلہ کیاجائےکہ ملک آئین کےمطابق چلے،یہاں …

مزید پڑھیں »