Home / لاہور:ماڈل نایاب کاقاتل اس کاسوتیلابھائی نکلا

لاہور:ماڈل نایاب کاقاتل اس کاسوتیلابھائی نکلا

Model Nayab Murder Case Solved

ویب ڈیسک ۔۔ لاہورکےعلاقےڈیفنس میں قتل ہونےوالی ماڈل نایاب کاقاتل پکڑاگیا۔ پولیس انتہائی ہوشیاری سےواقعاتی اورسائنسی شواہدکی مددلیتےہوئےقاتل تک پہنچی۔۔

قارئین کیلئےیہ خبریقیناًحیرت کاباعث ہوگی کہ نایاب قتل کیس میں بظاہرادھرادھرٹامک ٹوئیاں مارتی پولیس بلی کی مانندخاموشی سےچلتےہوئےملزم تک جاپہنچی جوکوئی اورنہیں مقتولہ کاسوتیلابھائی نکلا۔

اس کیس کاڈراپ سین ہونےکےبعدجوتفصیلات سامنےآئی ہیں ان کےمطابق سوتیلےبھائی نےبظاہرغیرت کےنام پرنایاب کوقتل کیا۔

پولیس حکام کےمطابق اس کیس کی تحقیقات کیلئےمقتولہ سے رابطےمیں رہنے والے 10 افرادکے بیانات قلمبند کیےگئےاوران سےمقتولہ کیساتھ ملاقات کے متعلق تمام سوالات پوچھے گئے۔ فارم ہاؤس میں ہونیوالی لڑائی کے متعلق بھی پوچھ گچھ کی گئی،نایاب کی ذاتی زندگی اور رہن سہن سے متعلق بھی پوچھ گچھ کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے گھر کی عقبی کھڑکی کی جالی ٹوٹی ہوئی ملی۔ کھڑکی کےقریب لگےانسانی ہاتھوں کے نمونے فرانزک کیلئے بھجوائے گئے۔ اس کےعلاوہ وقوعہ سے ملنےوالے شواہد سے قاتل تک پہنچنے میں مدد ملی۔

پولیس حکام کےمطابق ملزم اسلم نے سوتیلی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔ ملزم نے پہلے نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا پھراس کےکپڑے اتارے تاکہ واقعےکوزیادتی اورقتل کا رنگ دیا جاسکے۔

یادرہےکہ 11جولائی کولاہورڈیفنس کےایک گھرسےماڈل نایاب کی برہنہ لاش ملی تھی ۔

نایاب نےسال 2015 میں ریلیز ہونے والے مشہور پنجابی گانے ’گڈی تو منگا لے تیل میں پواندی آں‘میں ماڈلنگ کی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

Peoples Party Chairman

بلاول بھٹون لیگ پربرس پڑے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےلاہورمیں ہونےوالےاجلاس میں شرکامسلم لیگ ن پربرس پڑے،شدیدتنقیدکانشانہ …