Home / افغان جنگ : 2کھرب ڈالرکابوجھ امریکی نسلیں اتاریں گی

افغان جنگ : 2کھرب ڈالرکابوجھ امریکی نسلیں اتاریں گی

US withdrawal complete from Afghanistan

ویب ڈیسک ۔۔ امریکہ کی چھیڑی ہوئی افغان جنگ 20سال بعدطالبان کی فتح پرختم ہوئی ۔ یہ جنگ اپنےپیچھےتباہی وبربادی کی ایسی داستانیں چھوڑگئی جوآنےوالےکئی سالوں تک اس دنیاکےلوگ ایک دوسرےکوسناتےرہیں گے۔

قومی اخبارات میں شائع ایک خبرکےمطابق امریکہ نے2001میں نائن الیون حملوں کےبعدشروع ہونےوالی افغان جنگ میں ان 20سالوں کےدوران 2کھرب ڈالرکےقریب جھونک دئیے۔ اس رقم کابڑاحصہ قرض لیاگیا،جس کابوجھ امریکیوں کی آنےوالی نسلیں سالوں بھگتیں گی۔

یہ توتھی مالی نقصان کی ایک معمولی جھلک جوشایدکبھی نہ کبھی پوراہوجائےلیکن اس طویل اورتھکادینےوالی جنگ میں جوجانی نقصان ہوا،وہ شایدکبھی پورانہیں ہوسکےگا۔

افغان جنگ میں 2448امریکی فوجی ، 3846امریکی کنٹریکٹرہلاک ہوئے ۔ نیٹوممالک کے1144اہلکارہلاک ہوئے۔

افغان فوج اورپولیس کے66ہزاراہلکارہلاک ہوئے ۔ جنگ کےدوران مرنےوالےافغان شہریوں کی تعداد42245ہے۔

اکیاون ہزار191طالبان اوردیگرحکومت مخالف جنگجواس جنگ میں لقمہ اجل بنے۔ سویلین اموات کی بات کریں توان 20برسوں میں 444امدادی کارکن اور72صحافی بھی اپنی جانوں سےہاتھ دھوبیٹھے۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …