انٹر نیشنل

ٹوئٹرکاصارف پرمستقل پابندی ختم کرنےپرغور

twitter to change permanent ban policy

ویب ڈیسک — آزادی اظہارکی ایلون مسک کی پالیسیوں کوسامنےرکھتےہوئےسول میڈیاکےسب سےبڑےپلیٹ فارم ٹوئٹرانتظامیہ کی جانب سےصارفین پر مستقل پابندی لگانےکی پالیسی پر نظرثانی کاعندیہ دیاگیاہے۔ فنانشل ٹائمزمیں شائع رپورٹ کےمطابق ٹویٹر اس بات پرغورکررہاہےکہ آیاموادکواعتدال پسندی کی ذیل میں لانےکےاس کےپاس دیگرٹولزموجودہیں جوپابندی کی جگہ لےسکیں؟ ایلون مسک نے مئی میں 44 بلین ڈالر کے ٹویٹر معاہدے پر دستخط کرنے کے فورا بعد ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے موادکےحوالےسےتبدیلیوں کااشارہ دےدیاتھا۔ مسک، جو آزادانہ اظہاررائےکے حامی ہیں، نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ٹویٹر کی پابندی کو واپس لینے کا عزم بھی ظاہر کیا تھا۔ ایف ٹی …

مزید پڑھیں »

تیل کی پیداوارمیں کمی،امریکاسعودی عرب سےناراض

Biden vows consequences for Saudi Arab

ویب ڈیسک ۔۔ روس کےساتھ ملکرتیل کی پیداوارمیں کمی کاالزام لگاتےہوئےامریکی صدربائیڈن اپنےدیرینہ اتحادی سعودی عرب پربرہم ۔ نتائج بھگتنےکی دھمکی دےدی۔ سعودی زیرقیادت اوپیک پلس کے گزشتہ ہفتے کے فیصلے پرسخت برہمی کااظہارکرتےہوئےصدر بائیڈن نے اعلان کیا کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ تمام تعلقات کا از سر نو جائزہ لیں گے۔ صدربائیڈن نےایک انٹرویو میں سی این این کے جیک ٹیپر کو بتایاکہ سعودی عرب نےتیل کی پیداوارمیں کمی کااقدام روس کوفائدہ پہنچانےکیلئےکیااوراس اقدام کےکچھ نتائج برآمد ہوں گے۔صدربائیڈن نےاپنی بات کی کھل کروضاحت نہیں کی تاہم یہ ضرورکہاکہ میرےذہن میں کیاہےیہ میں ابھی نہیں بتاسکتالیکن سعودی عرب …

مزید پڑھیں »

امریکی سوشل میڈیاکمپنی میٹادہشت گردقرار

Russia declares facebook as terrorists

ویب ڈیسک ۔۔ روس اوریوکرین کی جنگ نےدنیاکوواضح طورپردوگروپوں میں تقسیم کردیاہےاوراس تقسیم کی زدمیں ملکوں کےبعدادارےبھی شامل ہوگئےہیں۔   روس نےاسی سلسلےمیں قدم آگےبڑھاتےہوئے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی ملکیت رکھنے والی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کو دہشت گرد اورانتہاپسندگروپوں کی فہرست میں شامل کرلیاہے ۔۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق میٹا کو روس کے وفاقی مالیاتی نگران ادارے نے دہشت گرد اور انتہاپسندگروپوں کی فہرست میں شامل کیا ہے ۔۔رواں سال مارچ میں  میٹا کو انتہاپسند گروپوں کی فہرست کے لیے نامزد کیا گیا تھا ۔۔ روسی حکومت کی جانب سے میٹا پر الزام لگایا گیاہے کہ وہ …

مزید پڑھیں »

بھارت میں آدم خورٹائیگرکوماردیاگیا

man eater tiger killed in Bihar, India

بھارتی ریاست بہار میں10 افراد کومارنےوالےآدم خورٹائیگرکومار دیا گیا۔ اس آدم خورٹائیگر نے مختلف مقامات پرحملےکرکےدرجنوں افرادکوزخمی بھی کیا تھا ۔۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع چمپارن میں سپیشلفورس نے کافی محنت کے بعد اس ٹائیگر کو نشانہ بنایا۔ سامنےآنےپراس ٹائیگرکو تین گولیاں ماری گئیں ۔۔ اس ٹائیگر نے ہفتے کو ایک گاؤں میں ایک خاتون اور اس کے دس سالہ بیٹے کو مار دیا تھا، جس کے بعد اس کو تلاش کرنے کی مہم تیز کر دی گئی تھی، جس میں چار سو افراد نے حصہ لیا ۔۔ محکمہ جنگلات کے حکام نے آدم خور ٹائیگر …

مزید پڑھیں »

امریکی شہری خبردار،بھارت کاسفرنہ کریں

US travel advisory

ویب ڈیسک ۔۔ بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کےاثرات سامنےآرہےہیں۔ دنیاکی سب سےبڑی جمہوریہ کہلوانےوالاملک اپنی اقلیتوں کےبعددیگرملکوں کےشہریوں کیلئےبھی غیرمحفوظ ملک بن گیا۔ جی ہاں ، انسانی حقوق کےحوالےسےبدترین شہرت رکھنےوالاملک بھارت کیلئےبدنامی کاایک اورطوق۔ کینیڈا  کے بعد  امریکا نے بھی اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر کرنے سے خبردارکردیا۔ امریکی محکمہ داخلہ کی جاری کردہ ٹریول ایڈوائزری کے مطابق بھارت میں جنسی زیادتی کےواقعات میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے۔ ایسے واقعات زیادہ تر  سیاحتی مقامات پر پیش آتے ہیں ۔ دہشتگرد سیاحتی مقامات، بازاروں،شاپنگ مالز  کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ٹریول ایڈوائزری میں  کہا گیا  کہ امریکی حکومت …

مزید پڑھیں »

نوبل انعام — کچھ دلچسپ حقائق

Nobel prize money

ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکاسب سےبڑاانعام نوبل پرائزسائنس،ادب اورطب سمیت دنیاکےمختلف شعبوں میں کارہائےنمایاں سرانجام دینےوالوں کودیاجاتاہے۔ نوبل انعام پانے والوں کو گولڈ میڈل کے ساتھ نقد رقم بھی ملتی ہےجوہرسال بڑھتی رہتی ہے۔ اس سال نوبل پرائزکی رقم ۱۹ کروڑ87 لاکھ 76 ہزار330روپے ہوگی۔ واضح رہےکہ نوبل انعام کےبانی الفریڈ نوبل نے 1895 میں وصیت میں تین کروڑ بارہ لاکھ پچیس ہزارسویڈش کروناسےنوبل فنڈ قائم کیا۔یہ رقم اور اس پر بینک منافع بڑھ رہا ہے اور اسی تناسب سے انعامات بھی۔ 1948ء میں نوبل انعام پانےوالوں کوفی کس 32 ہزار ڈالر ملےتھے۔ 1997میں یہی رقم بڑھ کر 10 لاکھ ڈالر …

مزید پڑھیں »

فزکس نوبل انعام2022تین سائنسدانوں کےنام

Physics Nobel Prize 2022

ویب ڈیسک — سال 2022کیلئےفزکس (طبیعات) کانوبیل انعام امریکا،فرانس اورآسٹریاسےتعلق رکھنےوالےتین سائنسدانوں کومشترکہ طور پردینے کا اعلان کردیا۔ فزکس کانوبیل انعام امریکا کے جان کلوزر، فرانس کے ایلئن اسپیکٹ اور آسٹریا کے اینتون زلنگر کو ان کی ’کوائنٹم ٹیکنالوجی اور انفارمیشن‘ پران کی تحقیق کے بدولت دیا گیا۔ دنیا کا اعلیٰ ترین انعام دینے والی سویڈن کی اکیڈمی آف سائنسز کےمطابق تینوں ماہرین کی جانب سے ’کوانٹم انفارمیشن ٹیکنالوجی‘پر کی جانے والی تحقیق سے ٹیلی کمیونی کیشن، انٹرنیٹ و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی میں مدد ملی۔ کمیٹی کےمطابق تینوں ماہرین کی تحقیقات سے یہ بات معلوم ہوئی تھی کہ ذرات …

مزید پڑھیں »

امریکامیں کالےمسلمان شہری کابےرحمانہ قتل

Black Muslim man killed in Arizona

ویب ڈیسک ۔۔ امریکی ریاست ایریزوناکےشہرفونکس میں ایک بلیک امریکی شہری کوپولیس افسرنےانتہائی بےدردی اوربےرحمی سےگولیاں مارکرقتل کرڈالا۔ صومالی نژادامریکی شہری علی عثمان 37سال کےتھےاورامریکی میڈیاکےمطابق علی عثمان پولیس کی گاڑی پرمسلسل پتھرماررہےتھے۔ اسی دوران پولیس افسرباہرنکلااوراس نےمبینہ طورپرعثمان کوروکنےکی کوشش کی لیکن عثمان نےپتھرمارنےکیلئےجیسےہی ہاتھ بڑھایاپولیس والےعثمان پرگولیوں کی بوچھاڑکردی۔ عثمان کوہسپتال لےجایاگیالیکن وہ جانبرنہ ہوسکا۔ عثمان کےخاندان والوں کاکہناہےکہ وہ ایک ذہنی مریض تھےاوران کاعلاج چل رہاتھا۔ ایریزونااسٹیٹ یونیورسٹی کےمسلم طلبہ وطالبات نےاس واقعےکی بھرپورمذمت کی ہےاورکہاہےکہ امریکامیں کالےاوربراون شہریوں کےپولیس والوں کےہاتھوں قتل کاسلسلہ بندہوناچاہیے۔

مزید پڑھیں »

کیاآپ اٹلی کی شہریت چاہتےہیں؟

Sardinia citizenship offer

ویب ڈیسک ۔۔ یورپ کےکسی ملک میں جانااوروہاں کی شہریت پانابہت سوں کا خواب ہوتا ہے۔ آپ بھی ایساہی چاہتےہیں تو یہ خبرآخرتک ضرورپڑھیےگا۔ اٹلی کے خودمختارجزیرے سارڈینیا کی حکومت نےوہاں آ کرمستقل سکونت اختیارکرنےوالے افراد کو 15 ہزار یورو (35 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) فی کس دینے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔ اس منصوبےکےپس پردہ مقصدعلاقےکی آبادی کوبڑھاناہےاوراسی لئےکروڑوں روپےخرچ کئےجارہےہیں تاکہ سارڈینیاکی آبادی کی کمی کےمسئلےکومستقل بنیادوں پرقابوپایاجاسکے۔ اٹلی کے مختلف خطوں میں اسی طرح تارکین وطن کو آ کر بسنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔ واضح رہےکہ سارڈینیا کو اٹلی نے علاقائی خود مختاری دی ہوئی …

مزید پڑھیں »

ملکہ الزبتھ کیلئےعمرہ : یمنی باشندہ گرفتار

Yemeni man arrested for performing Umrah for Queen

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی حکام نے ایک یمنی شہری کو ملکہ الزبتھ دوئم کے لیےعمرہ کرنےکی پاداش میں گرفتارکرلیا۔ یمن کےاس شہری نےعمرہ کےدوران اپنی ایک ویڈیوسوشل میڈیاپرشئیرکی جس میں وہ ایک بینر(عربی میں لکھاہوا) پکڑےکھڑاہے۔ اس بینرپرلکھاہواہےکہ : ملکہ الزبتھ کی روح کیلئےعمرہ،ہم خداسےدعاگوہیں کہ وہ انہیں جنت میں اورنیکوکاروں میں قبول فرمائے۔ یہ کلپ سوشل میڈیا پراپ لوڈہوتےہی وائرل ہوگیااورلوگوں کی بڑی تعدادنےاس پرسخت تنقیدکی۔ اس تنقیدکےبعدمعاملہ سعودی پولیس کےعلم میں آیااورسعودی پولیس کو اس کے خلاف کارروائی کرنا پڑی۔ متعدد سوشل میڈیا صارفین نےاس شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔ اسلامی قانون کےمطابق کوئی بھی مسلمان …

مزید پڑھیں »