ویب ڈیسک ۔۔ سعودی حکام نے ایک یمنی شہری کو ملکہ الزبتھ دوئم کے لیےعمرہ کرنےکی پاداش میں گرفتارکرلیا۔
یمن کےاس شہری نےعمرہ کےدوران اپنی ایک ویڈیوسوشل میڈیاپرشئیرکی جس میں وہ ایک بینر(عربی میں لکھاہوا) پکڑےکھڑاہے۔ اس بینرپرلکھاہواہےکہ : ملکہ الزبتھ کی روح کیلئےعمرہ،ہم خداسےدعاگوہیں کہ وہ انہیں جنت میں اورنیکوکاروں میں قبول فرمائے۔
یہ کلپ سوشل میڈیا پراپ لوڈہوتےہی وائرل ہوگیااورلوگوں کی بڑی تعدادنےاس پرسخت تنقیدکی۔ اس تنقیدکےبعدمعاملہ سعودی پولیس کےعلم میں آیااورسعودی پولیس کو اس کے خلاف کارروائی کرنا پڑی۔ متعدد سوشل میڈیا صارفین نےاس شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔
اسلامی قانون کےمطابق کوئی بھی مسلمان کسی غیرمسلم کی طرف سےیااس کیلئے حج یاعمرہ نہیں کرسکتا۔
بعض علماء نےبھی اس شخص کے ‘غیر اسلامی فعل’ کی مذمت کی تھی ۔ علماکہتےہیں غیر مسلموں کے لیےدعامانگی جاسکتی ہےلیکن ان کیلئےحج یاعمرہ نہیں کیاجاسکتا۔