ویب ڈیسک ۔۔ کیالڑکی کوشادی کسی امیراوردولت مندانسان سےکرنی چاہیےیاپھرشادی کیلئےکسی کی شخصیت زیادہ اہم ہے؟
یہ وہ سوال ہےجس کےگردہم ٹی وی کی آنےوالی ڈرامہ سیریل تنکےکاسہاراکی کہانی گھومتی ہے۔ تنکےکاسہارابہت جلدناظرین کوہم ٹی وی کی اسکرین پردکھائی جائےگی ۔
زنجبیل اسلم کی تحریراورذیشان احمد کی ہدایت کاری میں بننے والی سیریل تنکےکاسہارا میں سونیا حسین، سمیع خان اور ہارون شاہد شامل ہیں۔
چند روزپہلےاداکار سمیع خان نےساتھی اداکارہ رباب ہاشم کےہمراہ تنکےکاسہاراکےدلکش ٹیزرکوہم ٹی وی کےآفیشل یوٹیوب چینل پرریلیزکیا۔
تنکے کا سہارا کی کہانی
ٹیزرز کے مطابق اس ڈرامےکی کہانی دو شادی شدہ جوڑوں کے گرد گھومتی ہے۔
ٹیزرمیں رباب ہاشم کو تمام دولت اور آسائشوں کے باوجود سمیع خان کے ساتھ خوش نہیں دکھایاگیا دوسری طرف سونیا حسین اورہارون شاہدمحدود آمدنی کےباوجود ایک مثالی شادی شدہ زندگی گزارتے دکھائی دیتےہیں ۔
مومل انٹرٹینمنٹ اورایم ڈی پروڈکشنزکےبینرزتلےبنی اس ڈرامہ سیریل میں یہ دکھایاگیاہےکہ صرف پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا۔
تنکے کا سہارا کی کاسٹ
تنکےکاسہاراکی کاسٹ میں سونیا حسین، سمیع خان، رباب ہاشم، ہارون شاہد، صبا فیصل، عائشہ طور، عدنان جعفر، ثنا عسکری، نوید رضا اور دیگرشامل ہیں۔