Home / کیاآپ اٹلی کی شہریت چاہتےہیں؟

کیاآپ اٹلی کی شہریت چاہتےہیں؟

Sardinia citizenship offer

ویب ڈیسک ۔۔ یورپ کےکسی ملک میں جانااوروہاں کی شہریت پانابہت سوں کا خواب ہوتا ہے۔ آپ بھی ایساہی چاہتےہیں تو یہ خبرآخرتک ضرورپڑھیےگا۔

اٹلی کے خودمختارجزیرے سارڈینیا کی حکومت نےوہاں آ کرمستقل سکونت اختیارکرنےوالے افراد کو 15 ہزار یورو (35 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) فی کس دینے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

اس منصوبےکےپس پردہ مقصدعلاقےکی آبادی کوبڑھاناہےاوراسی لئےکروڑوں روپےخرچ کئےجارہےہیں تاکہ سارڈینیاکی آبادی کی کمی کےمسئلےکومستقل بنیادوں پرقابوپایاجاسکے۔

اٹلی کے مختلف خطوں میں اسی طرح تارکین وطن کو آ کر بسنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔ واضح رہےکہ سارڈینیا کو اٹلی نے علاقائی خود مختاری دی ہوئی ہے اور وہاں کے رہائشی اپناصدربھی خود منتخب کرتے ہیں۔

سارڈینین صدر کا کہنا ہےآبادی میں اضافے کے بغیر معاشی ترقی کا خواب ممکن نہیں اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی پالیسیوں پر کام کیا جارہا ہے۔

اس پروگرام میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو سارڈینیا کے کسی ایسے قصبے میں قیام کرنا ہوگا جہاں کی آبادی 3 ہزار سے کم ہوگی اورانہیں جو رقم دی جائے گی وہ گھرپرخرچ کی جائے گی اور انہیں اس قصبے میں کل وقتی قیام کرنا ہوگا، اسی طرح 18 ماہ کے اندر اس فرد کو سارڈینیا کو اپنے مستقل پتے کے طور پر رجسٹر کروانا ہوگا۔

بحیرہ روم کا دوسرا بڑا جزیرہ سارڈینیا خوبصورتی کے لیےمشہورہے، حکام کو توقع ہے کہ لوگ وہاں آسانی سے رہائش اختیار کرنے کے لیے تیار ہوجائیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

twitter miltdown

ٹویٹرمیں خوف وہراس کاماحول

ویب ڈیسک ۔۔ مفتوحہ علاقےمیں داخل ہونےوالےکسی فاتح کی طرح ایلون مسک کےٹویٹرکےسربراہ کاعہدہ سنبھالتےہی …