Home / ابھی ریٹائرمنٹ کاکوئی ارادہ نہیں ، جوکووچ

ابھی ریٹائرمنٹ کاکوئی ارادہ نہیں ، جوکووچ

Not retiring , Novak Djokovic

ویب ڈیسک ۔۔ راجرفیڈررکی ٹینس سے علیحدگی نے ‘بگ تھری’ کے دیگر دو اراکین کی ریٹائرمنٹ پربھی سوال کھڑےکردئیےہیں لیکن لیکن سربین سٹارنوواک جوکووچ کاکہناہےکہ ابھی وہ خودکواتنابوڑھامحسوس نہیں کرتےکہ ریٹائرمنٹ کااعلان کردیں۔

فیڈررکاریٹائرمنٹ کافیصلہ ایک 41 سالہ نوجوان کی انجری اورفارم کے ساتھ مسلسل جدوجہد کے پیش نظر غیر متوقع نہیں تھا، لیکن جب سوئس لیجنڈ نے کھیل کو جذباتی اندازمیں الوداع کہاتومداحوں اورسابق کھلاڑیوں کی جانب سے اس پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

فیڈررکی ریٹائرمنٹ کےبعدلامحالہ ان کےحریف کھلاڑیوں رافیل نڈال اورجوکووچ کی ریٹائرمنٹ بارےمیں لوگوں نےسوچناشروع کردیاہےجبکہ ٹینس شائقین اورپنڈت اس بات سےپریشان ہیں کہ ایک کےبعدعظیم کھلاڑی کےجانےکاخلاپرکیسےہوگا؟

مردوں کے ‘بگ تھری’ نے اپنی زبردست کامیابیوں سے کھیل میں انقلاب برپا کردیااوران تینوں نےملکر63 گرینڈ سلیم سنگلز ٹائٹل جیتے ہیں۔

سپینش سٹاررافیل نڈال کہتےہیں وہ اس وقت ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں ۔ انہوں نےکہاکہ وہ اس وقت اتنانہیں کھیل رہےجتناوہ کچھ سال پہلےکھیلاکرتےتھے۔

میں صرف اس وقت تک جاری رکھنا چاہتا ہوں جب تک مجھے اچھا لگتا ہے اور میں نوجوانوں سے مقابلہ کر سکتا ہوں۔

یہ بھی چیک کریں

Pak women cricket team

پاکستان خواتین کرکٹرزنےکمال کردکھایا

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نےہوم گراءونڈپرجنوبی افریقہ کےخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں …