Home / امریکامیں کالےمسلمان شہری کابےرحمانہ قتل

امریکامیں کالےمسلمان شہری کابےرحمانہ قتل

Black Muslim man killed in Arizona

ویب ڈیسک ۔۔ امریکی ریاست ایریزوناکےشہرفونکس میں ایک بلیک امریکی شہری کوپولیس افسرنےانتہائی بےدردی اوربےرحمی سےگولیاں مارکرقتل کرڈالا۔

صومالی نژادامریکی شہری علی عثمان 37سال کےتھےاورامریکی میڈیاکےمطابق علی عثمان پولیس کی گاڑی پرمسلسل پتھرماررہےتھے۔ اسی دوران پولیس افسرباہرنکلااوراس نےمبینہ طورپرعثمان کوروکنےکی کوشش کی لیکن عثمان نےپتھرمارنےکیلئےجیسےہی ہاتھ بڑھایاپولیس والےعثمان پرگولیوں کی بوچھاڑکردی۔

عثمان کوہسپتال لےجایاگیالیکن وہ جانبرنہ ہوسکا۔

عثمان کےخاندان والوں کاکہناہےکہ وہ ایک ذہنی مریض تھےاوران کاعلاج چل رہاتھا۔

ایریزونااسٹیٹ یونیورسٹی کےمسلم طلبہ وطالبات نےاس واقعےکی بھرپورمذمت کی ہےاورکہاہےکہ امریکامیں کالےاوربراون شہریوں کےپولیس والوں کےہاتھوں قتل کاسلسلہ بندہوناچاہیے۔

یہ بھی چیک کریں

why telegram ceo arrested?

اسرائیل کی بات نہ ماننےکاانجام

ویب ڈیسک ۔۔ روسی نژادفرانسیسی ارب پتی پاول دوروف کوپولیس نےپیرس میں گرفتارکرلیا۔ پاول دوروف …