ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے فیڈرل فوڈ سیکیورٹی پورٹل کے بارے میں معلومات شئیرکی ہیں۔ اس پورٹل کےقیام کےبعددرآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کو درخواستیں جمع کرانے کے لیے فیلڈ دفاتر کا دورہ نہیں کرناپڑےگااوروہ اس کےبغیر خود کو رجسٹرکراسکیں گے۔ وفاقی وزیر سید فخر امام کو ایک پریزنٹیشن میں، پی آئی ٹی بی کے چیئرمین اظفر منظور اور ڈی جی آئی ٹی آپریشنز فیصل یوسف نے پورٹل کےحوالےسےڈیموپیش کی جس کےمطابق مجاز افراد ایک موبائل ایپ کےذریعےاشیاء کی جانچ کے لیے داخلی/خارجی پوائنٹس پراشیاکامعائنہ کرسکیں گے۔ تاجروں کوموقع پرفائیٹو سینیٹری سرٹیفکیٹ بھی ملیں گے۔. اس پورٹل …
مزید پڑھیں »کاروبار
درآمدی موبائل فون مزیدمہنگے
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان میں درآمدی موبائل فون مزیدمہنگےکرنےکافیصلہ کرلیاگیا۔ تفصیلات کےمطابق حکومت کی جانب سےآئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنےکیلئےدرآمدموبائل فون کومعمول کی ٹیکس رجیم میں لانےکی تجویزدی گئی ہے۔ اس تجویزپرعملدرآمدسےباہرسےآنےوالےموبائل فونزمزیدمہنگےہوجائیں گے۔ اس تجویزکوپیش کرنےکی دلیل یہ دی جارہی ہےکہ اس سےمقامی موبائل فون کی صنعت کوفروغ ملےگا۔ ذرائع کاکہناہےکہ درآمدموبائل فون پر17فیصدسیلزٹیکس عائدکیاجائےگااوراس کیلئےفنانس سپلیمینٹری بل میں تبدیلی پرغورکیاجارہاہے۔ واضح رہےکہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنےکیلئےوفاقی حکومت کو350ارب روپےکی ٹیکس چھوٹ ختم کرنےکیلئےسپلیمینٹری بل لاناہےجس کیلئےایف بی آرنےابتدائی طورپرتیارشدہ درآمدی موبائل فون پرفکسڈٹیکس رجیم ختم کرنےکی تجویزدی ہے۔
مزید پڑھیں »ایف بی آرکاشہریوں کیلئےبھاری انعام کااعلان
ویب ڈیسک ۔۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نےٹیکس نیٹ میں اضافےکیلئےبڑےاقدام کااعلان کردیا۔ ایف بی آرکاکہناہےکہ پوائنٹ آ ف سیل(پی او ایس)سےمنسلک ریٹیلرز سےخریداری پرشہریوں کوبھاری انعامات دئیےجائیں گے۔ ترجمان ایف بی آرکے جاری کردہ بیان کے مطابق ہر ماہ کروڑوں کے انعامات قرعہ اندازی کےذریعےدیئے جائیں گے،پہلی قرعہ اندازی 15جنوری کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں ہو گی۔ ترجمان ایف بی آرکامزیدکہناتھاکہ دسمبر2021ءمیں پی او ایس سےمنسلک ریٹیلرز سےخریداری کرنےوالےقرعہ اندازی میں شامل ہوں گے،عوام پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سےخریداری کرکےانعامی سکیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نےبتایا کہ ایف بی آرعوام …
مزید پڑھیں »ایف بی آرنےجائیدادکی نئی قیمتوں کاتعین روک دیا
ویب ڈیسک ۔۔ پراپرٹی ڈیلرزکےشدیددباواورسینیٹ قائمہ کمیٹی کےاحکامات کےبعدفیڈرل بورڈآف ریوینیونےپراپرٹی کی نئی قیمتوں کاتعین16جنوری تک روک دیاہے۔ ایف بی آرکےمطابق تمام چیف کمشنرزان لینڈرینیوویلیوایشن ریویوکمیٹیاں تشکیل دیں گےجبکہ اسٹیک ہولڈرز10دسمبرتک ویلیوایشن ٹیبل پرشکایات درج کرائیں گے۔ چیف کمشنران لینڈریوینیو،چیف کشمنراسٹیک ہولڈرزسےباہمی مشاورت کےبعدسٹیٹ بنک کی منظورشدہ ویلیوزکوشامل کریں گے۔ ایف بی آرکےاعلامیہ کےمطابق جائیدادکی ویلیوایشن مارکیٹ سےزائدہونےکی اطلاعات ملی ہیں۔ ویلیوکےتعین پرپیداہونےوالےمسائل کوحل کیاجائےگااوراس مقصدکیلئےسٹیٹ بنک کےپراپرٹی ویلیوایشن ماہرین کی خدمات لی جائیں گی۔ یہ ماہرین اسٹیٹ ایجنٹس اورڈویلپرزسےبھی صلاح مشورہ کریں گے۔ ایف بی آرکےمطابق پراپرٹی کی قیمت کومارکیٹ کی قیمت کےقریب لایاجائےگا۔
مزید پڑھیں »جائیدادکی ویلیوکاتعین : ایف بی آرکوبڑاجھٹکا
ویب ڈیسک ۔۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نےفیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) کوملک کے40شہروں میں غیرمنقولہ جائیدادکی ویلیوایشن میں100سے700فیصداضافےکاحکمنامہ واپس لینےکی ہدایت کردی۔ سینیٹرزکے مشاہدات اور رئیل اسٹیٹ اسٹیک ہولڈرز کے احتجاج کی بنیاد پر جے یو آئی کے سینیٹر طلحہ محمود نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ریونیو کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ وہ سب کی مشاورت سے ایک نظرثانی شدہ ویلیوایشن ٹیبل اگلے15روزکےاندرتیار کرے۔ انہوں نےکہاکہ ریونیو حکام کی جانب سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیریکطرفہ اقدامات کرنا نامناسب ہے اور ایسی پالیسیاں نہ تو …
مزید پڑھیں »ٹریک اینڈٹریس سسٹم ذخیرہ اندوزوں کوپکڑےگا
ویب ڈیسک — فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ڈائریکٹر انٹیلی جنس عبدالرحمٰن رند کا کہنا ہےٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نہ صرف ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ شکنی میں مدددےگابلکہ مزیدریونیو پیدا کرے گااورغذائی اشیاکےبحران کوبھی ختم کرےگا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ٹریک اینڈ ٹریس پالیسی کےنفاذپرعمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔ وہ حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شوگر ملوں کے احاطے میں چینی کے تھیلوں پر اسٹیکرز اور بار کوڈ چسپاں کیے جا رہے ہیں۔ عبدالرحمان رند نے مل مالکان …
مزید پڑھیں »آئی ایم ایف کاایک اورحکم پوراکرنےکی تیاریاں
ویب ڈیسک ۔۔ منی بجٹ میں چھوٹی گاڑیوں پرسیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم ہوسکتی ہےجس کےتحت چھوٹی گاڑیوں پرسیلز ٹیکس 12 سے بڑھا کر 17 فیصد کرنے کی تجویز زیرغور۔ ذرائع کے مطابق منی بجٹ میں 1000 سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس کی رعایت ختم ہونے کا امکان ہےجس کےبعدمنی بجٹ میں 1000 سی سی تک گاڑیاں مزید 5 فی صد مہنگی ہونےکی توقع ہے۔ منی بجٹ کے بعد گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 12 کی بجائے 17 فیصد ہوجائے گا۔ یہ سب آئی ایم ایف کی شرط پر 360 ارب روپے کے ٹیکس وصول کرنے کی تیاریاں ہیں …
مزید پڑھیں »رئیل اسٹیٹ ڈیلرزپرایف بی آرنےکڑی شرط لگادی
ویب ڈیسک ۔۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) نے ریئل اسٹیٹ ایجنٹس یعنی زمین کےکاروبارسےوابستہ افرادکیلئےرجسٹریشن کولازمی قراردےدیا۔ ایف بی آر کے مطابق کوئی سرکاری یا نجی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی غیر رجسٹرڈ ریئل اسٹیٹ ایجنٹ سے بزنس نہیں کرسکے گی۔ غیر رجسٹرڈ ریئل سٹیٹ ایجنٹ کے ذریعےسےغیرمنقولہ پراپرٹی ٹرانسفریا اُس کی رجسٹریشن بھی نہیں ہوسکے گی۔ تمام ہاؤسنگ اتھارٹیز، کارپوریٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز پر شرط لاگو ہوگی اور خلاف ورزی پر منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ کے قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔ان شرائط کا رہائشی اور کمرشل مقاصد کے لیے ڈیولپمنٹ سکیموں پر بھی اطلاق ہوگا، ساتھ ہی تعمیرات، پراپرٹی کی …
مزید پڑھیں »ایف بی آر: ٹیکس دہندگان کی خفیہ معلومات خطرےمیں
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کےٹیکس اکٹھاکرنےوالےادارےفیڈرل بورڈآف ریونیومیں ٹیکس دہندگان کےانتہائی حساس اورکلاسیفائیڈڈیٹاکی حفاظت کیلئےزیراستعمال سائبرسکیورٹی کےنظام میں شدیدخامیوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ ایف بی آرکےسائبرسکیورٹی سسٹم میں کمزوریوں کی پتاوفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹرآصف محمودجاہ کی جانب سےکی جانےوالی تحقیقات کےدوران سامنےآیا۔ وفاقی ٹیکس محتسب نےپاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پی آراےایل)کوایف بی آرکی ویب سائٹ پرموجودٹیکس دہندگان کی خفیہ معلومات کومستقبل میں سائبرحملوں سےبچانےکیلئےبین الاقوامی معیارات کےمطابق سائبرسکیورٹی کانظام بنانےاورنافذکرنےکی ہدایت دی ہے۔ یواےای میں غیرازدواجی تعلقات جائزقرار تحقیقات کےدوران وفاقی ٹیکس محتسب اس نتیجےپرپہنچےکہ فرائض کی ادائیگی میں نااہلی اور نااہلی کی وجہ سےایف بی آرویب پورٹل کاخفیہ/کلاسیفائیڈ ڈیٹا …
مزید پڑھیں »سندھ اوربلوچستان میں عام صنعتوں کوگیس سپلائی بند
ویب ڈیسک ۔۔ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نےسندھ اوربلوچستان میں عام صنعتوں (نان ایکسپورٹ) کیلئے تمام کیپٹو پاور پلانٹس (سی پی پیز) کو گیس کی سپلائی فوری طور پرروکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنرل انڈیسٹرزکولکھےگئےخط میں ایس ایس جی سی نےکہاہےکہ گیس روکےجانےکافیصلہ تاحکم ثانی برقراررہےگا۔ سوئی سدرن نے اپنے خط میں کہا ہے کہ گیس کی سپلائی بند کرنے کا عمل صنعتوں کے ساتھ کیے گئے گیس سیلز ایگریمنٹ کے تحت عمل میں لایا جا رہا ہے، کیونکہ معاہدے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ گیس ہر سال مارچ سےنومبرکے دوران صرف "جیسے …
مزید پڑھیں »