ویب ڈیسک ۔۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نےٹیکس نیٹ میں اضافےکیلئےبڑےاقدام کااعلان کردیا۔
ایف بی آرکاکہناہےکہ پوائنٹ آ ف سیل(پی او ایس)سےمنسلک ریٹیلرز سےخریداری پرشہریوں کوبھاری انعامات دئیےجائیں گے۔
ترجمان ایف بی آرکے جاری کردہ بیان کے مطابق ہر ماہ کروڑوں کے انعامات قرعہ اندازی کےذریعےدیئے جائیں گے،پہلی قرعہ اندازی 15جنوری کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں ہو گی۔
ترجمان ایف بی آرکامزیدکہناتھاکہ دسمبر2021ءمیں پی او ایس سےمنسلک ریٹیلرز سےخریداری کرنےوالےقرعہ اندازی میں شامل ہوں گے،عوام پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سےخریداری کرکےانعامی سکیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
انہوں نےبتایا کہ ایف بی آرعوام کی راہنمائی کےلیے11دسمبرسےاشتہاری مہم شروع کر رہا ہے،انعامی سکیم سے متعلق راہنمائی کے لیے ایف بی آر ہیلپ لائن 111772772پر کال کریں۔