ویب ڈیسک ۔۔ آپ نےپنجابی کی وہ کہاوت توسن رکھی ہوگی کہ : دل ہوناچاہیداجوان ، عمراں وچ کی رکھیا۔۔اس کہاوت کےحوالےسےایک دلچسپ اورحیران کردینےوالی خبراپنےپڑھنےوالوں سےشئیرکرتےہیں۔
خبرکےمطابق لاہورکےعلاقےچوہنگ کی 63سالہ خاتون نےمقامی فیملی کورٹ میں خلع کادعویٰ دائرکیاہےاوراس دعوےکےپیچھےجووجوہات سامنےآئی ہیں وہ کافی دلچسپ اورعجیب ہیں۔
فیملی جج کےروبرورضیہ بی بی نےبیان دیتےہوئےکہاکہ اس نےکسی اورسےشادی کرنی ہےکیونکہ ایک تواس کاشوہربیمارہےاوردوسرےوہ اسےمارتارہتاہے۔ اس لئےاس کےحق میں خلع کی ڈگری جاری کی جائے۔ میں اپناسب کچھ حتیٰ کہ اپنےپانچ بچےبھی چھوڑتی ہوں۔
رضیہ بی بی کےوکیل نےعدالت میں بتایاکہ ان کی موکلہ کوکسی اورسےعشق ہوگیاہےاوروہ محبت میں یہ قدم اٹھارہی ہیں۔
عدالت نےابتدائی سماعت کےبعدمتعلقہ فریقین کونوٹس جاری کردئیےہیں۔