Home / ایف بی آرنےجائیدادکی نئی قیمتوں کاتعین روک دیا

ایف بی آرنےجائیدادکی نئی قیمتوں کاتعین روک دیا

FBR New web portal for non filers

ویب ڈیسک ۔۔ پراپرٹی ڈیلرزکےشدیددباواورسینیٹ قائمہ کمیٹی کےاحکامات کےبعدفیڈرل بورڈآف ریوینیونےپراپرٹی کی نئی قیمتوں کاتعین16جنوری تک روک دیاہے۔

ایف بی آرکےمطابق تمام چیف کمشنرزان لینڈرینیوویلیوایشن ریویوکمیٹیاں تشکیل دیں گےجبکہ اسٹیک ہولڈرز10دسمبرتک ویلیوایشن ٹیبل پرشکایات درج کرائیں گے۔ چیف کمشنران لینڈریوینیو،چیف کشمنراسٹیک ہولڈرزسےباہمی مشاورت کےبعدسٹیٹ بنک کی منظورشدہ ویلیوزکوشامل کریں گے۔

ایف بی آرکےاعلامیہ کےمطابق جائیدادکی ویلیوایشن مارکیٹ سےزائدہونےکی اطلاعات ملی ہیں۔ ویلیوکےتعین پرپیداہونےوالےمسائل کوحل کیاجائےگااوراس مقصدکیلئےسٹیٹ بنک کےپراپرٹی ویلیوایشن ماہرین کی خدمات لی جائیں گی۔ یہ ماہرین اسٹیٹ ایجنٹس اورڈویلپرزسےبھی صلاح مشورہ کریں گے۔

ایف بی آرکےمطابق پراپرٹی کی قیمت کومارکیٹ کی قیمت کےقریب لایاجائےگا۔

یہ بھی چیک کریں

FBR Blocking non filers mobile phones

نان فائلرزکی سمیں بلاک کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نےٹیکس چوروں کےخلاف گھیراتنگ کرنےکافیصلہ کرلیا۔ ایف بی آرنےنان ٹیکس فائلرزکی …