ویب ڈیسک ۔۔ بالی وڈ کی خوبرہ اداکارہ کترینہ کیف اوراداکار وِکی کوشل جلدشادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔ ہمارےہاں شادیوں میں خاص طورپردیکھاجاتاہےکہ دلہن دلہاسےعمرمیں چھوٹی ہولیکن کترینہ اوروکی کی شادی میں معاملہ الٹ نکلا۔
جی ہاں دونوں کی شادی کی تیاریاں زوروشورسےجاری ہیں، تاہم اب انکشاف ہواہے کہ دولہا اپنی دلہن سے عمر میں خاصےچھوٹے ہیں ۔
اداکار وِکی کوشل 16 مئی 1988 کو پیدا ہوئےاوراس طرح وہ ہوئے33 برس کے جب کہ کترینہ کیف کی پیدائش 16 جولائی 1983 میں ہوئی اوراس لحاظ سےان کی عمر اب 38 سال ہے۔ یوں وِکی کوشل کترینہ سے عمر میں 5 سال چھوٹے ہیں تاہم عمر کے اس فرق نے دونوں کو شادی کرنے سے نہیں روکا،ہاں یہ ضرورہےکہ دونوں نےاس شادی کو پوشیدہ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن بھارتی میڈیا نے شادی کی پل پل کی خبروں کو رپورٹ کیا۔
خیال رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا آغاز راجستھان کے ضلع سوائی مدھوپور کے سکس سینسز فورٹ میں ہوچکا ہے اور دونوں 9 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔