Home / آبی آلودگی کاخاتمہ : ایک حیرت انگیزایجاد

آبی آلودگی کاخاتمہ : ایک حیرت انگیزایجاد

Robotic film by UCR

ویب ڈیسک ۔۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیاریورسائیڈ کےماہرین نےایک ایسی حیران کن چیزبنائی ہےکہ سب حیران رہ جائیں گے۔

جی ہاں ، یونیورسٹی آف کیلی فورنیاریورسائیڈکےماہرین نےپانی پرتیرنےوالی ایک ایسی روبوٹک فلم بنائی ہےجس کی مددسے
سمندر میں تیل کے اخراج یا پینے کے پانی سے آلودگی کو دور کرنےمیں مددلی جاسکتی۔

روشنی سےقوت اورپانی سے ایندھن لیکرچلنے والی اس فلم نماروبوٹ کو غیر معینہ مدت کے لیے دور درازعلاقوں کو صاف کرنے کے لیےاستعمال کیاجا سکتا ہے جہاں ری چارجنگ کیلئےمتبادل ذرائع میسرنہ ہوں۔

یونیورسٹی آف کیلی فورنیاکےکیمسٹ زی وےلی کہتےہیں: "ہمارا محرک نرم روبوٹس کو پائیدار بنانا تھا اوراسے ماحول میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق خود کو ڈھالنے کے قابل بناناتھا۔ اگر سورج کی روشنی کو طاقت کے لیے استعمال کیا جائے تو یہ مشین پائیدار ہے، اور اسے توانائی کے اضافی ذرائع کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ایک باراستعمال کےبعدفلم دوبارہ استعمال کے قابل بھی ہے۔

کیلی فورنیایونیایونیورسٹی میں کیمسٹری کےپروفیسریاڈنگ لی کہتےہین ہم یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ یہ روبوٹ بہت سےایسے کام کر سکتاہےجو پچھلے ورژن نے حاصل نہیں کیے تھے۔

یہ بھی چیک کریں

Raw network in Australia

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک …