Home / رئیل اسٹیٹ ڈیلرزپرایف بی آرنےکڑی شرط لگادی

رئیل اسٹیٹ ڈیلرزپرایف بی آرنےکڑی شرط لگادی

FBR asked to withdraw new property valuations

ویب ڈیسک ۔۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) نے ریئل اسٹیٹ ایجنٹس یعنی زمین کےکاروبارسےوابستہ افرادکیلئےرجسٹریشن کولازمی قراردےدیا۔

ایف بی آر کے مطابق کوئی سرکاری یا نجی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی غیر رجسٹرڈ ریئل اسٹیٹ ایجنٹ سے بزنس نہیں کرسکے گی۔ غیر رجسٹرڈ ریئل سٹیٹ ایجنٹ کے ذریعےسےغیرمنقولہ پراپرٹی ٹرانسفریا اُس کی رجسٹریشن بھی نہیں ہوسکے گی۔

تمام ہاؤسنگ اتھارٹیز، کارپوریٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز پر شرط لاگو ہوگی اور خلاف ورزی پر منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ کے قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔ان شرائط کا رہائشی اور کمرشل مقاصد کے لیے ڈیولپمنٹ سکیموں پر بھی اطلاق ہوگا، ساتھ ہی تعمیرات، پراپرٹی کی خرید و فروخت یا ملکیتی حقوق کی منتقلی بھی مشروط ہوگی۔

این اے133:مبینہ ویڈیوپرالیکشن کمیشن کابڑابیان

ریئل سٹیٹ ایجنٹس کو نان فنانشل بزنس اینڈ پروفیشن کےطور پررجسٹرکرانا ہوگا اوررجسٹریشن کاسرٹیفکیٹ بھی حاصل کرنا ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

FBR Blocking non filers mobile phones

نان فائلرزکی سمیں بلاک کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نےٹیکس چوروں کےخلاف گھیراتنگ کرنےکافیصلہ کرلیا۔ ایف بی آرنےنان ٹیکس فائلرزکی …